وزیر اعظم نواز شریف سکھر کے دورے پر
سکھر ملتان موٹر وے کا افتتاح اور عوامی جلسے سے خطاب کریں گے
سکھر(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف آج سکھر ملتان موٹر وے کا سنگ بنیاد رکھیں گے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف آج سکھر کے ایک روزہ دورے کے دوران سکھر ملتان موٹر وے کے افتتاح کے علاوہ عوامی جلسے سے خطاب کریں گے ۔
وزیر اعظم اپنے دورے کے دوران روہڑی میں سکھر ملتان موٹر وے کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے جبکہ انکے جلسے کیلئے سکھر میں پنڈال تیار کر لیا گیا ہے جہاں 3ہزار سے زائد کرسیاں بھی لگا دی گئی ہیں ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سکھر ملتان موٹر وے 6 رویہ ہو گی جس پر 319 ارب روپے لاگت آئے گی اور اس منصوبے کودسمبر 2017 تک مکمل کیا جائے گا ۔ 392 کلومیٹر طویل سڑک لاہور کراچی موٹر وے منصوبے کا حصہ ہے۔ذرائع نے نے مزید بتایا کہ نواز شریف کے دورے کے موقع پر سکھر میں سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں ۔
وزیر اعظم سکھر سے واپسی پر ملتان کا مختصر دورہ بھی کریں گے