زمانہ امن ہو جنگ شہری دفاع کے امور سے آگاہی ایک مسلمہ حقیقت ہے ، ڈسٹرکٹ آفسیر کوارڈی نیشن محبوب احمد
ؒ ٰلیہ( صبح پا کستان )قدرتی آفات و حادثات کے لیے اورجنگ و دہشت گردی کے واقعات میں نقصانات کو کم سے کم کرنے اور زیادہ سے زیادہ تحفظ وبچاو کے لیے شہری دفاع کا کردار ہمیشہ کلیدی حیثت کا رہا ہے اور بین الااقوامی طور پر یوم شہری دفاع منانے کی بنیادی روح بھی آگاہی اور تربیت کے عمل کو مزید وسعت دینے کی جانب اہم پیش رفت ہے یہ بات ڈسٹرکٹ آفسیر کوارڈی نیشن محبوب احمد نے عالمی یوم شہری دفاع کے موقع پر ڈی پی ایس لیہ میں منعقدہ آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے ڈی او سول ڈیفنس محمد حنیف قادری نے سول ڈیفنس کی تاریخی حثیت اغراض و مقاصد ،حادثات سے بچاو کی تدابیر اور محکمہ کی خدمات کے بارئے میں تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔چیف وارڈن مہر محمد اقبال سمرا وڈپٹی چیف وارڈن نزہت یاسمین ایڈوکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے
قدرتی آفات و حادثات میں تحفظ بچاو فرسٹ ایڈکی فراہمی و تربیتی امور کے بارے میں اور سول ڈیفنس کے قیام رضاکار مرد و خواتین کے لیے یونیفارم کی فراہمی اورخواتین کی تلاشی کے لیے بارپردہ مقامات بنانے کے بارئے میں آگاہ کیا ۔صدر انجمن تاجران واحد بخش باروری نے خطاب کرتے ہوئے شہری دفاع سے استفادہ کے لیے مزید وسائل کی ضرورت اور منظم آگاہی کے لیے مہم چلانے کے ضرورت پر زور دیااور سول ڈیفنس کی تنظیمیں یونین کونسل اور وارڈ کی سطح تک قائم کرنے کے لیے کام کرنے کے لیے آگاہ کیا۔پرنسپل ڈی پی ایس بوائزونگ غلام عباس بخاری نے این سی سی کی تربیت دوبارہ شروع کرنے اور سیکورٹی اداروں کی طرح شہری دفاع کے ادارے کو بھی منظم خطوط پر جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے غلام اصغر نے شہری دفاع سے اگاہی کے لیے غیر سرکاری تنظیموں کے موثر کردار پر روشی ڈالی۔ڈی او سی محبوب احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زمانہ امن ہو جنگ شہری دفاع کے امور سے آگاہی ایک مسلمہ حقیقت ہے جس کے ذریعے حادثات ،دہشت گردی ،سیلاب ،زلزلہ،و کسی قسم کی ایمرجنسی میں شہریوں کی موثر تربیت کے زریعے شہریوں کی زندگیوں کو محفوظ بنایا جاسکتا ہے۔تقریب میں ای ڈی صحت ڈاکٹرامیر عبداللہ سامیٹہ،انچارج 1122عنایت بلوچ ،ڈی ایس پی طاہر مقصود ،ڈی او سوشل ویلفیر غلام مصطفی ، اے ڈی کالجز ساجد حسین ،کونسلر ظفر اقبال کے علاوہ ،محکمہ صحت ،پولیس ،1122،تعلیم ،کالجز سے مرد وخواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
قبل ازیں عالمی یوم دفاع کے موقع پر شعوراجاگر کرنے کے لیے ڈی او سی محبوب احمد کی قیادت میں ،1122آفس سے ڈی پی ایس تک ریلی نکالی گئی ریلی میں سرکاری نیم سرکاری ،خودمختیار اداروں کے ملازمین ،افسران ،تعلیمی اداروں کے طلباء، اساتذہ ،غیر سرکاری تنظیموں کے نمائندہ افراد و مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے مرد و خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔شرکاء نے حادثات سے بچاو ،ایمرجنسی ،ریسکیو ،فرسٹ ایڈ کی تربیت اور بچاو و حفاظت کی تر بیت سے آگاہی کے بینر و پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔