امن کمیٹی کا اجلاس ،بھائی چارے کے فروغ کا عزم
کروڑ لعل عیسن(صبح پا کستان)ڈی ایس پی کروڑ کی زیر صدرات امن کمیٹی کا اجلاس ،بھائی چارے کے فروغ کا عزم ۔تفصیل کے مطابق گزشتہ روز تھانہ کروڑ میں ڈی ایس پی سرکل سید رمیز بخاری کی زیر صدرات امن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہو ا جسمیں امن کمیٹی کے ممبران حاجی مختار حسین ،ڈاکٹر احسان الہی،قاری فداء الرحمن،محمود عثمانی ،محمد رضا شاہ قاری ظہور احمد بزدار سید ظاہر شاہ ویگرنے شرکت کی اس موقع پر ڈی ایس پی کروڑ سید رمیز بخاری نے امن کمیٹی ممبران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اتحاد بین المسلین کے فروغ مذہبی ہم آہنگی کے لیے اراکین امن کمیٹی کا کردار ہمیشہ قابل تحسین رہا ہے علماء مذہبی ہم آہنگی اور بھائی چارے کے فروغ کے لیے اپنا بھرپورکردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ صحافیوں اور پولیس کا چولی دامن کا ساتھ ہے شہریوں اور صحافیوں کے تعاون سے منشیات فروشوں کو جڑ سے اکھاڑ دیں گے صحافی نشاندہی کریں موٹر سائیکل چوری ودیگر وارداتوں کی روک تھام کے لیے موٗثر اقدام کریں گے اس موقع پر ایس ایچ او کروڑ ملک ریاض حسین بھی موجود تھے
رپورٹ ۔ ظاہر شاہ پریس رپورٹر کروڑ لعل عیسن