لیہ(صبح پا کستان)پٹرولنگ پولیس ٹیم پر فائرنگ ،وقوعہ کی اطلاع پر ڈی پی او فوری طورپر موقعہ پر پہنچ گئے ،وقوعہ کا مقدمہ دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج کرلیاگیا،ملزمان کی شناخت ہوچکی ہے ،گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں ۔ڈی پی او لیہ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب پٹرولنگ پولیس لدھانہ موڑ کی گشت پر مامور ٹیم نے اڈہ بھاگل کے نزدیک موٹرسائیکل سواروں کو روکنے کی کوشش کی جنھوں نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی جس سے اے ایس آئی نعیم لیاقت ، محمدفاروق زخمی ہوگئے وقوعے کے اطلاع پر ڈی پی او لیہ ،ایس ایچ او چوک اعظم ،ایس ایچ او صدر اور ایلیٹ پولیس کی بھاری نفری فوری طورپر موقعہ پر پہنچ گئے دونوں زخمی اہلکاران کو ریسکیو1122کے ذریعے ہسپتال لیہ پہنچایاگیا جن کی حالت خطرے سے باہر ہے ڈی پی او لیہ نے وقوعہ کے حوالے سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ وقوعے کا مقدمہ دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج کرلیاگیاہے پولیس ٹیم پر فائرنگ کرنے والے تینوں ملزمان کی شناخت ہوچکی ہے جن کی گرفتاری کیلئے پولیس کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جلد ہی ملزمان پولیس حراست میں ہوں گے جبکہ ڈی پی او ،ڈی سی اوسید واجدعلی شاہ نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال لیہ میں اہلکاروں کی عیادت کی ڈی سی او نے ایم ایس کو پولیس اہلکاران کے علاج ومعالجے کے حوالے ہدایات دیں ڈی پی او نے پٹرولنگ پولیس افسران کی حوصلہ افزائی کرنے کے ساتھ ساتھ علاج معالجے کیلئے مالی معاونت کی ۔