لیہ(صبح پا کستان)صوبائی نائب صدر پیرامیڈیکل سٹاف ایسوی ایشن پنجاب محمد ایوب انصاری نے ضلع لیہ میں پیرامیڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی چیئرمین ملک منیر احمد کے فیصلے کے مطابق اگر حکومت پنجاب نے 2جون تک پیرامیڈیکس کے مطالبات پر عملدرآمد نہ کیا تو پنجاب بھر میں 3جون سے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی کے علاوہ تمام سروسز معطل کر دی جائیں گی انہوں نے کہا کہ گریڈ 5تا 17تک کے مسنگ گیٹیگریز کا سروس سٹرکچر ،5تا 17کے تمام ملازمین کو بنیادی تنخواہ کے برابر رسک الاؤنس،کنٹریکٹ ،ڈیلی ویجز،بورڈ آف منیجمنٹ ورک چارج اور ہیلتھ ملازمین کو فوری طور پر ریگولر کیا جائے انہوں نے کہا کہ اس وقت پنجاب پیرا میڈیکل الائنس اینڈ پنجاب ہیلتھ سپورٹ سٹاف ایسوسی ایشن متحد ہو کر جدوجہد کر رہے ہیں اس کے علاوہ پی آئی سی،پی پی اے کے تمام عہدیداران بھی اس جدوجہد میں شامل ہو چکے ہیں پیرامیڈیکس کی جدوجہد کو تیز کرنے اور اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی ریلی بھی نکالی جائیں گی ہسپتالوں میں سروسز معطل ہونے سء نقصانات کی تمام تر ذمہ داری پنجاب حکومت پر عائد ہو گی،اجلاس میں ضلعی صدر احسان اللہ سیال،صدر ڈی ایچ کیو ہسپتال محمد ابراہیم نے بھی خطاب کیا۔