ملکی ترقی کی سست روی میں ہم سب ذمہ دار ہیں ڈاکٹرپروفیسرظفرعالم ظفری
دھوری اڈہ (صبح پا کستان )علم لازوال دولت ہے علم کے بغیر کوئی معاشرہ اور ملک ترقی نہیں کرسکتا ،ملکی ترقی کی سست روی میں ہم سب ذمہ دار ہیں ڈاکٹرپروفیسرظفرعالم ظفری،پروفیسرگل محمد،پروفیسرفاروق حیات کا تقریب سے خطاب ،تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز یوم پاکستان کے موقع پر دھوری اڈہ میں دی پنجاب سکول میں ایک تقریب منعقد کی گئی تقریب میں بچوں کے والدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی تقریب میں سکول کے بچوں نے ملی نغمے خاکے ڈرامے اور مختلف شو پیش کئیتقریب کے اختتام پر ڈاکٹر پروفیسر ظفرعالم ظفری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علم لازوال دولت ہے کوئی بھی معاشرہ اور ملک علم کے بغیر ترقی نہیں کرسکتا انھوں نے والدین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اپنے بچوں کی اچھی تربیت کریں تقریب سے پروفیسرگل محمدنے خطا ب میں کہا کہ سب سے بڑی تربیت گاہ آپ کے گھر ہیں بعد میں سکول لیکن بدقسمتی سے ہم نے تمام تر ذمہ داری سکولوں پرڈال رکھی ہے ہم بچوں کو سکول بھیج کر ان کی نگرانی اچھے طریقہ سے نہیں کرپاتے ان کا چیک اینڈ بیلنس نہیں ہوتا پروفیسر فاروق حیات نے خطاب میں کہا کہ آج کے جدید دور میں لاہورکے برابرآپ کے دھی علاقہ میں تعلیم دی جارہی ہے آپ خوش قسمت ہیں کہ آپکو گھر میں ایسی تعلیم میسر ہے مہرنور محبوب میلوانہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ میں نے تعلیا8 کے حصول کیلئے چار ایکڑاراضی ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو بطور عطیہ دی جہا ں آج گرلز کالج موجود ہے جہان پر علاقہ کی بچیاں تعیلم حاصل کر رہی ہیں اسی تعلیم کیلئے اس سے قبل چوک اعظم اور لیہ کیلئے جانا پڑتا تھا اب ہم نے ایم پی اے مہراعجازاحمداچلانہ کے تعاون سے علاقہ کوگورنمنٹ گرلزڈگری کالج دیا ہم مزید علم کی شمع کو بجھنے نہیں دیں گے انھوں نے دی پنجاب سکول کو واٹرکولربطور عطیہ دینے کا بھی اعلان کیا اس موقع پر درمحمدہاشمی ،نزیراحمد دریزدانی نے بھی خطاب کیا ۔
رپورٹ ۔ ممتاز خان مچھرانی پریس رپورٹر