لیہ(صبح پا کستان) حکومت پنجاب اوورسیز پاکستانیوں کو سرکاری اداروں سے متعلقہ مختلف مسائل کے فوری حل کے لیے اقدامات عمل میں لارہی ہے تاکہ بیرون ملک رہنے والے پاکستانیوں کو مستفید کیا جاسکے۔ یہ بات ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر نعیم اللہ بھٹی نے اوورسیز پاکستانیز کے مسائل کے حل کے لیے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں اے سی لیہ عابد کلیار ،اے سی کروڑ محمد تنویر یزداں ،جی اے آر ارشد احمد وٹو،ڈی ایس پی طاہر مقصود،نائب تحصیل دار محسن شاہ،سپریڈ نڈنٹ مہر سعید احمد و دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔ اجلاس میں مختلف محکموں سے متعلقہ امور کے بارئے میں9مختلف درخواستوں پر غور کیاگیااور درخواستوں پر عمل درآمد کے لیے احکامات جاری کئے گئے اور اس سلسلہ میں اٹھائے گئے اقدامات سے کمیٹی کو آگاہ کیا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اے ڈی سی نے کہا کہ کمیٹی کے قیام کا بنیادی مقصد اوور سیز پاکستانیوں کے مسائل کوفوری طور پرحل کرنا ہے اس لیے متعلقہ ادارئے آمدہ درخوستوں پر قواعد و ضوابط کے مطابق فوری اقدامات عمل میں لائیں تاکہ بیرون ملک مقیم افراد کا اداروں پر اعتماد یقینی بنایا جاسکے ۔کمیٹی کے اجلاس میں پولیس ،ریونیو،واپڈا و دیگر محکموں سے متعلقہ درخواستوں کو نمٹایا گیا۔