این ٹی ایس کلیرنس کی شرط تعلیم یافتہ نوجوانوں سے ایک مذاق ہے ۔تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں کا موقف
لیہ(صبح پا کستان )این ٹی ایس کلیرنس کی شرط تعلیم یافتہ نوجوانوں سے مذاق،امتحانی نظام کا قتل عام ہے غریب ے روزگاروں سے فیس کے نام پر ڈکیتی،عام گھرانوں کے بچوں کے روز گار کے دروازے بند کرنے کا سبب ہے این ٹی ایس داخلے کی تاریخ میں اضافہ کیا جائے ان
لیہ(صبح پا کستان )این ٹی ایس کلیرنس کی شرط تعلیم یافتہ نوجوانوں سے مذاق،امتحانی نظام کا قتل عام ہے غریب ے روزگاروں سے فیس کے نام پر ڈکیتی،عام گھرانوں کے بچوں کے روز گار کے دروازے بند کرنے کا سبب ہے این ٹی ایس داخلے کی تاریخ میں اضافہ کیا جائے ان
خیالات کا اظہار لیہ کے تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں نے ایک سروے کے دوران کیا ناظم اسلامی جمعیت طلبہ لیہ جمشید منیر سندھو نے کہا کہ کتنی بڑی بدقسمتی ہے کہ مشکل حالات میں اور سخت امتحانی نظام سے گذر کر نوجوان تعلیم مکمل کرتا ہے مگران کی ڈگری کو کوئی سرکاری ادارہ قبول کرنے کیلئے تیار نہ ہوتا ہے حکومت نسل نو کیلئے آسانیاں پید کرے تاکہ ہر نوجوان تعلیمی عمل میں شریک ہو سکے،عابد مجید نے کہا کہ این ٹی ایس کے ظالمانہ قوانین نے جس کے تحت ہر کیڈرکیلئے الگ الگ 5سو روپے فیس کرانا پڑتی ہے بے روز گار نوجوانوں کیلئے لٹکتی تلوار کی مانند ہے ،وسیم انور نے کہا کہ این ٹی ایس کے ذریعہ حاصل ہونے والی رقوم قومی خزانہ کی کس مد میں جمع ہورہی ہے اس فنڈ کو کون آپریٹ کرتا ہے اور یہ رقم کہاں خرچ ہو رہی ہے قوم کو بتایا جائے ،محمد شہباز نے کہا کہ پاکستان کا ایک بھی تعلیمی بورڈ اور یونیورسٹی اس معیار کی نہ ہے کہ اسکی سند کو شرف قبولیت حاصل ہو تو پھر طلبہ و طالبات کو امتحانات کے جھنجٹ آزاد کر دیا جائے اور پھر ان کے تعلیمی مستقبل اور معار کا فیصلہ فقط این ٹی ایس کے ذریعہ کیا جائے۔سٹوڈنٹ شعیب اختر نے کہا کہ کسی بھی سٹوڈنٹ کی بارہ چودہ اور سولہ سالہ ایجوکیشن کی پرکھ ایک گھنٹہ میں کیونکر ہو سکتی ہے ٹسٹ کے دن امیدوار میڈیکل یا کسی اور قسم کی تکلیف میں بھی مبتلا ہو سکتا ہے تو این ٹی ایس فیل ہونے کی صورت میں اس کے تعلیمی کیرئیر اور مستقبل پر سوالیہ نشان لگ سکتا ہے ایاز علی اور محمد فیصل نے کہا کہ این ٹی ایس سسٹم تعلیم یافتہ نوجوانوں کیلئے قاتل پروگرام ہے مافیاز کی غریب گھرانوں کو مزید غریب پسماندہ مظلوم رکھنے کی سازش کا نام ہے ،مہر محمد یعقوب تھند نے کہا کہ بی اے،بی ایس سی اور ایف اے ،ایف ایس سی کے امتحانی نتائج این ٹی ایس داخلہ ڈیٹ گذرنے کے بعد آؤٹ ہوتیہیں لہذا این ٹی ایس حکام این ٹی ایس داخلہ کی آخری تاریخ میں توسیع کرے تاکہ داخلہ بھیجنے سے محروم رہ جانے والے امیدواران بھی درخواست دے سکیں۔
رپورٹ ۔ عبد الرحمن فریدی