لیہ(صبح پا کستان) ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسرتعلیم محمد منشا ء میو نے ہا ہے کہ قدرتی آفات سے کما حقہ نبر د آزما ہو نے کے لئے معاشرے میں ایثار و قربا نی کے جذبا ت و احساسات کو پروان چڑھا نے کے لئے قومی رضا کا ر ہر اول دستے کی حیثیت رکھتے ہیں اور یو م رضا کا ریت کا منا نے کا بنیا دی مقصد معاشرے کے تمام طبقات کو اس عظیم انسانی فکر و فلسفے کے ساتھ عہد کر نا مقصود ہے یہ با ت انہو ں نے عالمی یو م رضا کا ریت کے موقع پر این سی ایچ ڈی کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے خطا ب کر تے ہو ئے کہی ۔تقریب میں ریسکیو 1122، نیشنل کمیشن فار ہیو من ڈویلپمنٹ ، دوآبہ فاؤنڈیشن ، یو تھ ڈویلپمنٹ آرگنا ئزیشن و دیگر سما جی تنظیمو ں کے زیر اہتمام منعقدکی گئی ۔ تقریب سے خطا ب کر تے ہو ئے ای ڈی او تعلیم محمد منشاء میو ، ڈسٹرکٹ جنر ل منیجر این سی ایچ ڈی سراج وسیم ، مظفر اقبال ، عمران علی شاہ و عنا یت بلوچ ، ڈی او لٹریسی محمد انور تھند نے رضا کا ریت کی اہمیت اور ان کی قدرتی آفات و دیگر کسی بھی ہنگا می صورتحا ل میں خد ما ت کے بارے میں تفصیلی روشنی ڈالتے ہو ئے کہا کہ رضا کار ہمیشہ اس حیثیت سے قابل صد تحسین رہے ہیں کیو نکہ انہو ں نے ہمیشہ اپنی خد ما ت جذبے و لگن سے سر انجا م دے کر ہنگا می حا لا ت سے نمٹنے میں نما یا ں کر دار ادا کیا ہے ۔ اس موقع پر محمد منشاء میو و سراج وسیم نے مختلف اداروں کے پچاس رضا کاروں میں تعریفی سرٹیفکیٹ تقسیم کیے۔