نادرا آفس کوٹ سلطان میں سہولیات کا فقدان ،سائلین کی لمبی قطاریں
کوٹ سلطان صبح پا کستان ) نادرا آفس کوٹ سلطان میں سہولیات ندارد ،مرد و زن ایک ہی کمرے میں جمع ، ،سائلین کی لمبی قطاریں ،معذور افراد کوشناختی کارڈ کے حصول میں مشکلات،میلوں سفر کرکے آنے والے شام کو خالی ہاتھ لوٹنے لگے ،نہ ووٹنگ روم نہ پانی کا انتظام سائلین دن بھر شدید سردی میں کھلے آسمان تلے بیٹھنے پر مجبور۔تفصیل کے مطابق نادرا دفتر کوٹ سلطان میں صبح سویرے ہی شناختی کارڈ اور ب فارم لے حصول کے لیے آئے سائلین کا رش لگ جاتا ہے میلوں کا سفر کر کے آئے سائلیں دن بھرشدیدسردی میں کھلے آسمان تلے بیٹھ کر اپنی باری کا انتظار کرتے رہتے ہیں مگرٹاؤٹ مافیا کے راج کے سبب شام کو مایوس ہو کر خالی ہاتھ گھر لوٹ جاتے ہیں سپیشل افراد کے لیے بھی شناختی کارڈ کا حصول انتہائی مشکل ہو چکا ہے ایک کمرے پر مشمل نادرا دفتر میں آنے مرد و زن سائلین کے بیٹھنے کے لیے کوئی انتظاما ت نہیں جس کے سبب سائلین موسمی سختی کے باوجود دن بھر کھلے آسمان تلے اپنی باری کا انتظار کرتے ہیں ۔
کوٹ سلطان ۔واپڈا کی جانب سے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری
کوٹ سلطان (صبح پا کستان) واپڈا کی جانب سے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ نہ رک سکا ،بجلی کے د ن بھر غائب رہنے سے صارفین مسائل کا شکار ہیں واپڈا کی جانب سے جاری غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ دس گھنٹے تک پہنچ چکا ہے جس سے سبب کاروبار زندگی مطلع ہو کر رہ گیا ہے علاوہ ازیں بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے سبب صارفین بالخصوص طلباء کو پریشانی کا سامنا ہے شہریوں محمد اجمل،محمد ندیم،صائم سلیم،شاہد خان ،محمد نعیم للہ ،کاظم علی،محمود اختر اور دیگر نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ میں کمی کی جائے ۔
کوٹ سلطان ۔موٹر سائیکل اور پھٹہ رکشہ میں تصادم ۔دو افراد شدید زخمی
کوٹ سلطان (صبح پا کستان)چک نمبر 168ٹی ڈی اے کا رہائشی محمد اسلم گھر سے پیر جگی کی طرف جار ہا تھا کہ 168روڈ پر سامنے سے آتے ہوئے پھٹہ رکشہ سے ٹکرا گیا جس سے موٹر سائیکل سوار محمد اسلم اور اس کا 10سالہ بیٹا شاہد زخمی ہو گئے جن کو مقامی ڈسپنسری سے ابتدائی طبی امداد کے بعد لیہ ریفر کر دیا گیا۔