ایگزیکٹو آفیسر ملتان کینٹ رانا محمد رفیق کے اعزاز میں الوداعی تقریب
ملتان(صبح پا کستان ) مرکزی انجمن تاجران ملتان کینٹ اور ہیلپرز بزنس کونسل کی طرف سے ایگزیکٹو آفیسر ملتان کے ہونیوالے تبادلہ کے حوالہ سے ان کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی رانا محمد رفیق نے کہا کہ ملتان کینٹ میں تعیناتی کے دوران ملتان کینٹ کے تاجروں اور سول سوسائٹی نے ناقابل فراموش محبتیں دیں جنکو کبھی بھی نہیں بھول سکتا۔ ملتان کینٹ میں اپنا پن ملا اور ترقیاتی ادارے(کینٹ بورڈ) اور سول سوسائٹی میں ہم آہنگی اور بہترین ورکنگ ریلیشن شپ کی وجہ سے حوصلہ افزاء نتائج حاصل کئے۔ تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے مرکزی سیکرٹری جنرل معظم وحید خواجہ نے کہا کہ کینٹ کی تعمیر وترقی اور کینٹ بورڈ ریونیو میں اضافہ کے حوالہ سے تاجر برادری نے ہمیشہ مثالی تعاون کیا اور درپیش مسائل اور معاملات کو افہام وتفہیم سے حل کیا امید کرتے ہیں کہ کینٹ بورڈ حکام ملتان کینٹ اور معصوم الناس بالخصوص ٹیکس گذار تاجروں کے ساتھ خوشگواور تعلقات کو مضبوط بنائینگے۔تقریب میں ڈائریکٹر ملٹری لینڈز اینڈ کنٹونمنٹس ملک محمد اسحاق، کرنل طاہر، کرنل نعیم، میجر اسد محمود، میجر عظیم، چےئرمین مرکزی انجمن تاجران ملک نذیر اعوان، سابق وائس پریذیڈنٹ کینٹ بورڈ حاجی فضل خان، ڈائریکٹر پی ٹی وی ملتان شفقت ملک، غضنفر ملک، کلب عابد خان، چوہدری محمود، رانا مبشر رئیس، خواجہ دلشاد، شیخ طاہر، باسط انصاری، اختر حسین اور محمد یعقوب سمیت دیگر شریک ہیں۔