ملتان گریثرن ایجوکیشن سسٹم کی سالانہ 2015-16کی تقریبِ تقسیم انعامات
کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم احمد نے بہترین کارکردگی دکھانے والے طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کیے

ملتان (پ ر)کور کمانڈر ملتان لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم احمد نے آرمی پبلک سکول اینڈ کالجز۔ ملتان گریثرن ایجوکیشن سسٹم کی سالانہ 2015-16کی تقریبِ تقسیم انعامات کے دوران انفرادی و اجتماعی سطح پر اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کیے۔ اِس موقع پر خطاب کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم احمد نے کہا کہ معیاری تعلیم کے ساتھ ساتھ اعلیٰ تربیت
بہت ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اپنے اسلاف کی روشن زندگیوں کو مشعلِ راہ بنانے کی ضرورت ہے جس میں قائد اعظم ؒ کے سنہری اصولوں، علامہ اقبال ؒ کے افکار کو عملی زندگیوں میں اپنانے کی ضرورت ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم احمد نے مزید کہا کہ وطنِ عزیز کی حفاطت ہم سب کی ذمہ داری ہے اوربے شک شہدانِ وطن اِس ذمہ داری میں سبقت رکھتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہداء کی زندگیا ں ہمارے لیے باعث تقلید ہیں جن پر عمل پیرا ہو کر کامیابیاں سمیٹی جا سکتی ہیں۔کور کمانڈر نے اپنے خطاب میں آرمی پبلک سکول اینڈ کالجز۔ ملتان گریثرن ایجوکیشن سسٹم کی مجموعی کارکردگی کو سراہتے ہوئے مزید بہتر نتائج کی امید ظاہر کی۔
کورکمانڈر ملتان نے مزید کہا کہ ملتان کور جدید تعلیمی تقاضوں کومدنظر رکھتے ہوئے معیارتعلیم کو بہتر بنانے میں شب و روز مصروف عمل ہے۔مجھے پوری امید ہے کہ ہماری یہ نوجوان نسل اپنی شابہ روز محنت سے پاکستان کو بہت جلد ترقی یافتہ اقوام کی صف میں کھڑا کردے گی۔اِ س سلسلے میں گریژن اکیڈمی ملتان،آرمی پبلک سکول خانیوال اور آرمی پبلک سکول ساہیوال کا قیام ایک اہم پیش رفت ہے جہاں طلباء وطالبات کی بہت بڑی تعداد اپنی تعلیمی ضروریات کو پورا کررہی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی ملک کی ترقی میں اساتذہ کا کلیدی کردار ہوتا ہے۔ آپ قوم کے وہ معمار ہیں جو ملک کے روشن مستقبل کی خاطر شب و روز محنت میں مشغول رہتے ہیں۔مجھے انتہائی خوشی ہے کہ آپ کی بدولت ہمارے تعلیمی اداروں نے ایک اعلیٰ مقام حاصل کیا ہے اور میری ممکنہ کوشش ہوتی ہے کہ آپ کو تمام ممکنہ سہولیات مہیا کی جائیں۔
اِس سے قبل تقریب کے طلباء و طالبات کی جانب سے خوب صورت ٹیبلوز اور ملی نغمے بھی پیش کیے گئے۔ بعدازاں کورکمانڈرلیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم احمد اور گریژن کمانڈر میجر جنرل حسنات عامر گیلانی نے آرمی پبلک سکول اینڈ کالج فارگرلز، آرمی پبلک سکول اینڈ کالج فاربوائز کے پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ وطالبات میں انعامات، سرٹیفکیٹس اور شیلڈز بھی تقسیم کیں ۔ جب کہ تقریب میں بچوں سمیت طلباء و طالبات کے والدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔