لیہ(صبح پا کستان)عمران خان کے ٹائیگرز کا لیہ میں کنونشن، صوبائی عہدیداران سمیت رکن پنجاب اسمبلی کی شرکت ، عمران خان کی تبدیلی میں بھر پور کردارادا کرنے کا عزم کیا۔لیہ میں انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے زیر اہتمام ہونے والے صوبائی کونشن سے خطاب کرتے ہوئے رکن پنجاب اسمبلی عبدالمجید خان نیازی نے کہاکہ نوجوان ہی تحریک انصاف ہیں، نوجوانوں کے عزم و حوصلہ کی بدولت آج ملک، شہر ، ہر حلقہ میں میں تبدیلی آرہی ہے جو آئندہ انتخابات میں نظر آئے گی ،
انہوں نے کہاکہ لیہ کے نوجوان ضلعی صدر مہر ثناء اللہ کی قیادت میں جو جدوجہد کر رہے ہیں اس کو سلام پیش کرتا ہوں۔ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی جنرل سیکرٹری انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن ملک زبیر نے کہاکہ آئی ایس ایف کا ہر نوجوان تبدیلی کے لئے پر عزم ہے، لیہ جیسے پسماندہ ضلع میں اتنی بڑی تعداد میں نوجوانوں کے اکھٹے ہونے پر یہ بات ثابت ہو گئی کہ تبدیلی آنہیں رہی بلکہ آ گئی ہے۔ انہوں نے کہاک ہر ضلع میں آئی ایس ایف کے کنونشن منعقد کر اکے تبدیلی کے عمل کو تیز کیا جار ہا ہے۔
کنونشن سے ڈویژنل صدر سید شہاب شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جب بھی تحریک کا کوئی جلسہ ہو ، دھرنا ہو یا احتجاج ہو لیہ کے نوجوان سرفہرست نظر آتے ہیں جو قیادت کی محنت اور نوجوانوں کے جذبہ کی آکاس ہے۔ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر آئی ایس ایف لیہ ثناء اللہ واندر نے کہاکہ لیہ کا ہر جوان عمران خان کا تبدیلی رضا کار ہے،آنے والے دنوں میں ہر یونین کونسل سے شہر اور تحصلیوں میں آئی ایس ایف کے کنونشن منعقد کئے جائیں گے۔
کنونشن سے سابق ضلعی صدر پی ٹی آئی یاسر عرفات، سابق ٹکٹ ہولڈر ملک اکرم سامٹیہ سمیت آئی ایس ایف کے مقامی عہدیداران، کارکنان نے بھی خطاب کیا۔ کنونشن میں طلبا، نوجوان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کنونشن کے اختتام پر کارکنان نے عہدیداران اور رکن پنجاب اسمبلی کے ساتھ تصویریں اور سیلفیاں بھی بنوائیں۔