جماعت پنجم تک سرائیکی وسیب کے تیس اضلاع میں سرائیکی زبان میں تعلیم دی جائے ۔ اللہ نواز سر گا نی
لیہ(صبح پا کستان )مادری زبانوں کے عالمی دن کے موقع پر ضلعی صدر سرائیکستان قومی اتحاد اللہ نواز سرگانی، سماجی رہنما ملک ابو ذر منجوٹھہ ، مہر شاہد اقبال میلوانہ ، مہر اصغر پپو ونجھیرہ و دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ مادری زبا ن کی اہمیت واضح ہونے کے باوجود حکمران مادری زبان کے فروغ میں رکاوٹیں کھڑی کررہے ہیں ۔ مادری زبان میں تعلیم حاصل کرنے سے بچوں کی ذہنی تخلیقات میں بے پناہ اضافہ ہو جاتا ہے۔ سرائیکی صوبہ بنا کر سرائیکی وسیب کی محرومیوں اور زبانوں میں میٹھی ترین زبان سرائیکی کے فروغ کر لئے کردار ادا کیا جائے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ جماعت پنجم تک سرائیکی وسیب کے تیس اضلاع میں سرائیکی زبان میں تعلیم دی جائے۔