نور پور نورنگا( صبح پا کستان ) احسن پٹرولیم نور پورنورنگا میں موٹروے پولیس بیٹ 21کی جانب سے روڈ سیفٹی اور قوانین سے آگاہی کے حوالے ایک سیمینار منعقد ہوا جس میں مختلف پیشہ سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ۔ایڈمن آفیسر موٹر وے پولیس سہیل افضل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کل کے جدیددور میں ہر شخص کا روڈ سے واسطہ پڑتا ہے اگر ہم اس کو احتیاط سے استعمال کریں تو یہ ہمارا دوست اور اگر بے احتیاطی کریں تو یہ سب سے بڑا دشمن ہے ۔موٹر سائیکل دو سواریوں کے لئے بنی ہے تو اس پر صرف دو آدمی سوار ہوں ۔موٹر سائیکل کی اکثر ٹیل لائٹ خراب ہوتی ہے جو حادثات کا سبب بنتی ہے ۔ اس موقع پر ڈی ایس پی موٹر وے پولیس بیٹ 21میں محمد شفیق جوئیہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روڈ پر کسی بھی پریشانی یا حادثات کی صورت میں یا پٹرول کے خاتمے اور ٹائر پنکچر ہونے کی صورت میں ہماری فری ہیلپ لائن 130پر کال کریں چند ہی منٹ میں ہمارے آفیسر ز آپ کی مد د کے لئے حاضر ہونگے۔انہوں نے کہا کہ روڈ پر کسی بھی قسم کی بے احتیاطی عمر بھر کیلئے معزور بنا سکتی ہے ۔اعدادو شمار بتاتے ہیں کہ پاکستان بھر کی سڑکوں پر ہونے والے ہر دس میں سے پانچ ایکسیڈنٹ میں موٹر سائیکل سوار کی کوئی نہ کوئی غلطی موجود ہوتی ہے جس کے باعث ہر سال ہزاروں افراد یا تو جان سے جاتے ہیں یا پھر شدید زخمی ہو کر عمر بھر کی معزوری کا شکار بنتے ہیں ۔اس موقع پر احسن پٹرولیم کے مالک محسن اقبال نے کہا کہ موٹروے پولیس کی ہدایات پر عمل کرکے حادثات سے بچیں کیوں کہ یہ قوانین سے آگاہی دے کر ہمیں روڈ سیفٹی دیتے ہیں اس موقع پر سب انسپکٹر اظہر حسین ،محمد یونس ،جونیئر پٹرول آفیسر محمد تنویر اکرم ،محمد شفقت ،محمد نعمان ،اور ڈاکٹر اصغر علی سندھو بھی موجود تھے
رپورٹ ۔ ملک محمد اعجاز نورپور نورنگا 03018704444