کوٹ سلطان (صبح پا کستان) اساتذہ کی محنت اور والدین کی دعاؤں کے طفیل کامیابی ملی، آرمی ڈاکٹر بن کر ملک و قوم کی خدمت کروں گی ،ضلعی انتظامیہ سمیت حکومت کی جانب سے کسی قسم کی حوصلہ افرائی نہیں کی گئی،وزیر اعلیٰ جنوبی پنجاب کے طلباء کی بھی حوصلہ افرائی کریں ،ان خیالات کا اظہا رمیٹر ک کے امتحان میں ڈیرہ غازی خان بورڈ میں مجموعی طور پر تیسری جبکہ گرلز میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی کوٹ سلطان کی ہونہار طالبہ منہاج فاطمہ سرگانی دختر امجد سعید سرگانی ایڈووکیٹ نے نمائندہ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ دن رات محنت کی ہے ،روزانہ 14سے 16گھنٹے تعلیم کو دیتی ہیں ،شروع ہی سے کچھ کرنے دکھانے کی جستجو تھی ،اساتذہ کی محنت اور والدین کی دعاؤں کا ثمر ہے کہ بورڈ میں پوزیشن حاصل کی ،بورڈ میں تیسری پوزیشن لینے والی منہاج فاطمہ کو بورڈ کی جانب سے گولڈ میڈل ،20ہزار روپے نقد کیش اور سرٹیفیکیٹ سے نواز گیا مگر ضلعی انتظامیہ سمیت کسی بھی حکومتی ادارے یا فرد کی جانب سے ان کی حوصلہ افزائی نہیں کی گئی میڈیا سے با ت کرتے ہوئے منہاج فاطمہ نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ میرٹ کی پالیسی اپناتے ہوئے سرائیکی وسیب کے طلباء کی بھی اسی طرح حوصلہ افزائی کی جائے جس طرح لاہور کے طلباء کی کی جاتی ہے ،دادا سردار سعید خان سرگانی اور والد امجد سعید سرگانی ایڈووکیٹ نے کہا کہ منہاج فاطمہ نے فخر سے سر بلند کر دیا ہے ۔