ڈسٹرکٹ پرائس کنٹر ول کمیٹی کے اجلا س
اشیائے صرف کے نرخ مقرر ،جاری ہو نے والے ہینڈ آؤٹ میں چینی کا ریٹ غائب
لیہ (صبح پا کستان)ضلع لیہ میں صارفین کو مقررہ نرخوں پر اشیا ء خو ردو نو ش کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ، تا جر تنظیمیں و صارف نما ئندگان مشترکہ کو ششوں کے ذریعے اقداما ت بروئے کار لا ئیں تا کہ کم آمدنی والے صارفین کے معاشی حقوق کا تحفظ کیا جا سکے یہ با ت اے ڈی سی ڈاکٹر لبنی نذیر نے ڈسٹرکٹ پرائس کنٹر ول کمیٹی کے اجلا س کی صدارت کر تے ہو ئے کہی ۔ اجلاس میں ممبران ڈسٹرکٹ پرائس کنٹر ول کمیٹی صدر انجمن تا جران لیہ واحد بخش باروی ، سیٹھ محمد اسلم خان ، صدر انجمن تا جران کر وڑ حاجی مختیار حسین ، رانا اعجاز سہیل ، الطا ف حسین شاہ ،راجہ افتخار ، مہر اقبال سمرا ، شیخ خرم ، شیخ معین الدین ، محمد اشرف چشتی ، علی جا ن ، حاجی سلیم خان نے مختلف اشیا ء کی رسد و طلب کے مطابق نر خوں کے بارے میں اسی طرح ای ڈی او زراعت ظفر اللہ سندھو ، جی آر اے ارشد احمد وٹو ، اسسٹنٹ کمشنر لیہ منظور احمد خان چانڈیہ ، ای اے ڈی اے محمد طا ہر، ڈی او انڈسٹری محمد عبد اللہ ، نے مختلف اضلا ع سے حا صل کر دہ اشیا ء ضر وریہ کے نرخوں کا تقابلی جا ئزہ پیش کیا ۔ اجلاس میں با ہمی مشاورت سے آٹا 690روپے 20کلو گرام وزنی تھیلا ، چاول کچی کر نل نیا 70روپے فی کلو ، پرانا 83روپے فی کلو ، چاول ایری 38روپے فی کلو ، چاول ٹو ٹا 45روپے فی کلو ، دال چنا با ریک 130روپے ،مو ٹی 125روپے فی کلو ، دال مسور 128روپے ، دال مسور با ریک 150روپے ، دال ماش بغیر دھلی بر ما 238روپے ، دال ماش بغیر دھلی لو کل 200روپے ، دال ماش چائنا 150روپے فی کلو ، دال مو نگ دھلی 130روپے فی کلو ، دال مو نگ بغیر دھلی 115روپے فی کلو ، دال چنا 108روپے فی کلو ، چنا سیا ہ با ریک 85روپے فی کلو ، چنا سفید لو کل 150روپے فی کلو ، چنا سفید با ریک 120روپے فی کلو ، سرخ مرچ کندری 240روپے فی کلو ، سرخ مر چ لو کل 210روپے فی کلو ، بیسن 130روپے فی کلو ، چینی ایکس مل ریٹ ، دودھ 65روپے فی لیٹر ، روٹی 100گرام وزنی 5روپے فی کے نرخ مقرر کیے گئے ۔