میٹرک کے امتحانات ، امتحانی سنٹروں میں کیمرے نصب
کروڑ لعل عیسن (صبح پا کستان) گزشتہ روز تنویر یزداں خان اسسٹنٹ کمشنر کروڑ لعل عیسن نے گورنمنٹ دگری کالج کروڑ میں میٹرک کے امتحانات کے لئے قائم کردہ امتحانی سنٹر کا معائینہ کیا اور کالج کی سیکورٹی کا بھی ئزہ لیا اسسٹنٹ کمشنر کروڑ نے امتحانی کمرہ جات کا بھی مکمل جائزہ لیا اس موقع میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ یکم فروری 2016 سے مختلف جماعتوں کے امتحانات بھی شروع ہوچکے ہیں۔ پنجاب حکومت کی خصوصی ہدایات پر روزانہ کی بنیاد پر مختلف امتحانی سنٹرز کے وزٹ کئے جارہے ہیں تاکہ طلبا اور طالبات کی حوصلہ افزائی ہوسکے انھوں نے کہاکہ پناجب حکومت کی اولین ترجیح طلباء اور طالبات کو سیکورٹی فراہم کرنے کا ہے امتحانی مراکز پر طلبا اور طالبات کو پر سکون ماحول فراہم کرنے کے لئے ہنگامی بنیادوں کام کیا ہے اور گریڈ اے کے تمام سکولوں اور کالجوں میں سیکورٹی کیمرہ نصب کر دیئے گئے ہیں علاوہ ازیں ہر آنے اور جانے والی کی کھڑی نگرانی کی جارہی ہے اور دیگر حفاظی تدابیر بھی کئے جا رہے ہیں انھوں نے کہاکہ شہر بھر تمام سکولوں اور کالجوں کی سکورٹی انتظامات بہتر کیئے گئے ہیں اور جگہ جگہ خفیہ کیمرہ بھی لگا دیئے گئے