لیہ(صبح پا کستان) چیف آفیسر ضلع کونسل لیہ محمد حسین بنگش نے ایک مراسلہ کے ذریعے وضاحت کی ہے کہ ضلع کونسل لیہ نے کوئی نئے ٹیکس عائد نہیں کیے ہیں اور لائسنس فیس پرمٹ پیشہ وارانہ ٹیکس اور ٹیکس منتقلی جائیداد کی وصولی ختم ہونے والی ضلع حکومت لیہ کی طرف سے سابقہ منظور شدہ شیڈول 2013ء کے تحت کی جارہی ہے۔انہوں نے مزید وضاحت کی کہ نئے لوکل گورنمنٹ آرڈی نینس2013ء کے تحت موجودہ ضلع کونسل میں نہ توکوئی نیا ٹیکس لگایاہے اور نہ ہی کسی طرح کے نئے ٹیکس کی وصولی کاعمل جاری ہے ۔صرف اور صرف پہلے سے نافذ العمل شیڈول کے مطابق رواں مالی سال2016-17ء کا ٹیکس وصول کیاجارہاہے اور ابھی تک پنجاب حکومت کی جانب سے نئے لوکل گورنمنٹ نظام کے تحت نئے ٹیکسز کے بارئے میں کوئی قانون و ضوابط وضع نہیں کیے گئے ہیں اور اگر اس ضمن میں کوئی ہدایت موصول ہوئیں تو ضلع کونسل کے اجلاس میں حسب ضابطہ منظوری کے بعد اخبار اشتہار کے ذریعے اگاہی دی جائے گی۔انہوں نے تاجر برداری سے کہا کہ اس سلسلہ میں کوئی ابہام یا شکایت ہوں تو دفتر ضلع کونسل لیہ سے رابطہ کرسکتے ہیں۔