پیر جگی شریف ۔پولیس کا ریڈ ٹمبر مافیا سرغنہ بھاگنے میں کامیاب ڈرائیور اور ڈالہ لکڑی سمیت دھر لیا گیا
پیر جگی شریف( صبح پا کستان ) تھانہ پیر جگی شریف پولیس کا ریڈ ٹمبر مافیا سرغنہ اپنے گینگ سمیت بھاگنے میں کامیاب جبکہ ڈرائیور اور ڈالہ لکڑی سمیت دھر لیا گیا ۔تفصیل کے مطابق گزشتہ شب تھانہ پیر جگی پولیس کے مخبر کی اطلاع پر چکنمبر171ٹی ڈی اے بھاگل مائنر پر ریڈ کیا تو گولہ اڈا کے رہائشی لکڑی چور اللہ بخش ولد خمیسیٰ،نذر حسین ولد شیر محمد،عبدالرزاق ولد شیر محمد،عارف ولد مختیار حسین اور 4عدد نامعلوم افراد اور ان کا سرغنہ پولیس گاڑی کو آتا دیکھ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ ڈرائیور عبدالحفیظ ولد منظور حسین قوم کلاسرہ اور اس کا ڈالہ نمبر2519بنوں بی،ہتھے چڑھ گئے جن پر تقریباً 2لاکھ سے ڈھائی لاکھ مالیت کی قیمتی شیشم کی لکڑی لوڈ تھی جن کو چوہدری محمد اقبال گجراے ایس آئی اور اسکی ٹیم نے گرفتا ر کر کے تھانہ میں بند کر دیا ہے اور مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔
اشتہاری کوفرار کرانے پر سہولت کار گرفتار مقدمہ درج
پیر جگی شریف(صبح پا کستان ) اشتہاری کوفرار کرانے پر سہولت کار گرفتار مقدمہ درج،تفصیل کے مطابق پنوں ولد احمد بخش قوم کھوکھر سکنہ چکنمر162ٹی ڈی اے عرصہ دراز سے پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب تھا اور اشتہاری قرار دیا جاچکا تھا گزشتہ دن تھانہ پولیس پیر جگی کو اطلاع ہوئی کہ اشتہاری پنوں محمد ابراہیم ولد اللہ ڈتہ قوم کھوکھر مکان میں موجود ہے پولیس نے ریڈ کیا تو پولیس وین کو آتا دیکھ کر ابراہیم ولد اللہ ڈتہ کھوکھر نے اپنا موٹر سائیکل اشتہاری پنوں ولد احمد بخش کے حوالے کیا بھاگ جانے میں مدد فراہم کی اور اُسے فرار کروادیا۔تھانہ پولیس پیر جگی نے سہولت کا ر ابراہیم کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔
ایس ایچ او تھانہ پیر جگی کا تبادلہ
پیر جگی شریف ( صبح پا کستان ) ایس ایچ او تھانہ پیر جگی شریف ملک منظور حسین جھانب کا پیر جگی سے جام پور تبادلہ کر دیا گیا ہے جبکہ ایس آئی چوہدری نذیر چیمہ کو قائم مقام ایس ایچ او تھانہ پیر جگی بنا دیا گیا ہے ۔
مسجد نبوی کے مدرس اور جامعہ عبدالغنی حسین جبل اُحد مدینہ منورہ کے امامنمازہ جمعہ پڑھائیں گے
پیر جگی شریف ( صبح پا کستان ) 3فروری بروز جمعتہ المبارک مسجد نبوی کے مدرس اور جامعہ عبدالغنی حسین جبل اُحد مدینہ منورہ کے امام و خطیب فضیلت الشائخ قاری محمد شاکر جامعہ وارث العلوم لنڈی نہر نزد کوٹھی چوہدری اصغر علی گجر خطہ جمعہ اور جمعہ پڑھائیں گے یہ بات مہتمم مدرسہ جامعہ وارث العلوم قاری بارک اللہ نے بتائی ۔
رپورٹ ۔ سلمان انصاری لیہ03136141296