لیہ (صبح پا کستان) صوبا ئی وزیر ڈیزاسٹر منیجمنٹ مہر اعجاز احمد اچلا نہ نے کہا ہے کہ جنو بی پنجا ب میں قدرتی آفات سے نمنٹنے کے لئے ملتا ن میں ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھا رٹی کا آفس قائم کر دیا گیا ہے جو اس ریجن میں معاملا ت کی دیکھ بھا ل کا فریضہ سرانجا م دے رہا ہے اور راجن پور سے راولپنڈی تک سروے کا عمل مکمل کیا جا چکا ہے جبکہ ضلع لیہ میں نا لہ لالہ کریک اور سپربندوں کے منصوبوں پر جلد ہی کا م کا آغاز کر دیا جا ئے گا یہ با ت انہو ں نے اپنے اعزا ز میں ممبرڈسٹرکٹ امن کمیٹی محمد اشرف چشتی کی طرف سے دئیے جا نے والے عشائیہ سے خطا ب کر تے ہو ئے کہی ۔ عشائیہ کی تقریب سے ایم این اے سید ثقلین شاہ بخاری ، چیئر مین ضلع کو نسل ملک عمر علی اولکھ ، چیئر مین ایم سی لیہ حافظ محمد جمیل اور محمد اشر ف چشتی نے بھی خطا ب کیا ۔ تقریب میں صدر با ر ایسویشن لیہ مہر احمد علی واند ر ایڈووکیٹ ، صدر انجمن تا جران ملک مظفر اقبال دھو ل ، صدر سبزی منڈی واحد بخش با روی ، صدر فلور ملز ایسوسی ایشن سیٹھ محمد اسلم خان ، سابق ایم این اے ملک غلام حیدر تھند، وائس چیئر مین ایم سی لیہ سید گلزار حسین شاہ ، وائس چیئر مین ضلع کو نسل نو ر محبوب میلوانہ ، چیئر مین سید رفاقت شاہ گیلا نی ، مہر ریا ض میلو انہ ، مہر سعید اچلا نہ، سید فضل حسین شاہ ، ملک مجید سہو کے علا وہ کو نسلرز مہر عمران اچلا نہ ، ڈاکٹر مزمل کر یم اور معززین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ تقریب سے خطا ب کر تے ہو ئے مہر اعجاز احمد اچلا نہ نے کہا کہ ضلع لیہ سے نما ئندگی کا اعزاز میرے لئے نہیں ہے بلکہ یہ اعزاز ضلع لیہ کی 16لا کھ سے زائد عوام کا اعزاز ہے جنہوں نے مجھے تیسری مرتبہ ممبر صوبا ئی اسمبلی اور دو مر تبہ سید ثقلین شاہ بخاری کو منتخب ہو نے کا دیا ہے ۔اسی طرح ہمارے گروپ کے بیشتر ممبران یو نین کونسل منتخب ہو ئے ہیں جو لیہ کی عوام کا ہم پر اعتماد کا عملی مظہر ہے ۔جس کے لئے وہ دن رات کو شاں رہتے ہو ئے دورس نتا ئج کے حا مل ترقیا تی منصوبوں کا جا ل بچھادیں گے ۔ انہو ں نے مزید کہا کہ وزیر اعلی پنجا ب ضلع لیہ کی تعمیر و ترقی کے لئے وسیع فنڈز فراہم کر رہے ہیں جن کو بروئے کار لا تے ہو ئے باہمی مشاورت سے ترقیاتی منصوبوں پر کا م کیا جا رہا ہے ۔