لیہ(صبح پا کستان) جمعیت علمائے اسلام ضلع لیہ کا اجلا س زیر صدارت ضلعی امیر مولانا محمد ربنواز فاروقی ہوا جس میں پشاور میں صد سالہ تقریب کے حوالہ سے شرکت بارے پروگرام کو زیر بحث لایا گیا ۔ضلعی جنرل سیکرٹری جمعیت علماء اسلام قاری منور حسین نے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوشہرہ میں جمعیت علماء اسلام کی صد سالہ تقریب پورے شایان شان طریقہ سے منائی جارہی ہے جو7,8,9اپریل 2017کو پشاور نوشہرہ میں ہوگی جس میں 35سے40لاکھ فرزندان اسلام کی شرکت متوقع ہے ۔امام کعبہ ،امام مسجد نبوی سمیت علماء کرام ،اکابرین ،بزرگان دین ،علمائے ہند اور ہر مکتب فکر کے لوگ شرکت کریں گے ۔اجلاس کے آخر میں ملک سیف اللہ شاہین کو بطور ڈپٹی جنرل سیکرٹری ضلع لیہ اور مسز ام کلثوم کھیڑا ایڈووکیٹ کو لائرز ونگ کا ضلعی صدر کا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا۔نئے عہدیداروں کو قاری عبدالغفور ،مولانا محمد اصغر ،مولانا عبدالکریم ،معمر علی،قاری محمد اسلم،قاری غلام نبی ،مولانا عبدالحنان ،مولانا محمد ہاشم ،شیخ حسنین ،قاری محمد ادریس آصف،مہر احمد علی ،ملک سعید احمد ،سردار اللہ نواز ،ملک محمد حسنین نے مبارک باد دی ہے ۔
رپورٹ ۔ سلمان احمد انصاری لیہ03136141296