اختیارات کے نا جا ئز استعمال پر سیکرٹری جنگلات نے ڈویژنل فارسٹ آفسر کی انکوائری کا حکم دے دیا
لیہ(صبح پاکستان) اختیارات کے ناجا ئز استعمال پر سیکرٹری جنگلات نے ڈویژنل فارسٹ آفسر کی انکوائری کا حکم دے دیا،ڈویژنل پراسیکیوٹر و جنرل سیکرٹری فارسٹ گارڈ ایسوسی ایشن لیہ مہر مختیار احمد لوہانچ نے سیکرٹری جنگلات کو ڈویژنل فارسٹ آفیسر میاں جاوید اقبال کے خلاف دی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ ڈویژنل فارسٹ آفیسر میاں جاوید اقبال کی کرپشن بے نقاب لکڑی چوروں کی سرپرستی فراڈ میں ملوث متعدد مقدمات میں ملوث ہے،پرائیویٹ و سرکاری اہلکاروں کے ذریعے رشوت اکٹھی کرنے کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے درخواست میں یہ کہا گیا کہ ڈویژنل فارسٹ آفیسر لیہ میاں جاوید اقبال لکڑی چوروں کی سرپرستی کرنے پر دو مرتبہ سروس سے ڈسمس رہ چکا ہے ارباب اختیار سے ملی بھگت کرکے دوبارہ تعینات ہو جاتا ہے لیہ میں تین ماہ کی تعیناتی کے دوران جلال مائنر،حیات مائنر،دادو مائنر پر اپنے من پسند اہلکار تعینات کرکے درختوں کو صفایا کردیا ہے اپنے پرائیویٹ ڈرائیور ساجد اور سٹینو گرافر مظہر شاہ کے ذریعے فارسٹ گارڈز بلاک آفسران سے رشوت اکٹھی کی جا رہی ہے گذشتہ ماہ ڈی ایف او نے رشوت نہ دینے پر فارسٹ گارڈ کاشف جاوید اور اکرم سہیل کو معطل کر دیا تھا ٹمبر مافیا سے گٹھ جوڑ کر کے بھاری رقوم وصول کرنے کے شواہد بھی ہیں ڈی ایف او نے سیٹینو گرافر مظہر شاہ کو غیر قانونی طور پر اسٹیبلشمنٹ انچارج لگایا ہوا ہے متعدد لکڑی چوری کے مقدمات میں ملوث اعجاز خان پٹھان کی سرپرستی بھی میاں جاوید اقبال ڈی ایف او کر رہا ہے ڈی ایف او جاوید اقبال کے خلاف تھانہ شاہ رکن عالم ملتان میں جعلی چیک مالیتی 1108770/ کا مقدمہ درج ہے جبکہ اسی تھانہ میں ایک اور مقدمہ 757/15جعلی چیک مالیتی 828000/درج ہے ان مقدمات میں جاوید اقبال اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے ڈی ایف او جاوید اقبال کے خلاف کرپشن،بدعنوانی،فراڈ میں ملوث ہونے کے شواہد بھی موجود ہیں سیکرٹری جنگلات لاہور نے ڈویژنل پراسیکیوٹر و جنرل سیکرٹری فارسٹ گارڈ ایسوسی ایشن لیہ مہر مختیار احمد لوہانچ کی گذاری گئی درخواست پر انکوائری کا حکم دے دیا ہے عوامی و سماجی حلقوں نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کرپشن بدعنوانی میں ملوث ڈی ایف او جاوید اقبال کو فوری طور پر عہدہ سے ہٹا کر انکوائری عمل میں لائی جائے۔
رپورٹ ۔ عبد الرحمن فریدی پریس رپورٹر لیہ