لیہ(نمائندہ جنگ)لیہ(نمائندہ جنگ)محکمہ تعلیم ضلع لیہ ایجوکیٹرز کی 2300سے زائد آسامیوں پر بھرتی کیلئے12ہزار218امیدواروں نے درخواستیں جمع کرادیں تفصیل کے مطابق محکمہ تعلی ضلع لیہ میں گریڈ 9-14-16کے مردو خواتین اساتذہ کی بھرتی کیلئے آخری تاریخ گذرنے پر کل جمع ہونے والی درخواستیں12ہزار 218بتائی گئی ہیں جن میں ڈسٹرکٹ آفیسر ایلیمنٹری مردانہ دفتر میں 6ہزار 967،ڈسٹرکٹ آفیسر ایلیمنٹری زنانہ میں 4ہزار150،ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن سیکنڈری لیہ میں ایس ایس ای میل 518،ایس ایس ای فیمیل 583امیدواروں نے درخواستیں جمع کرائی ہیں گریڈ9-14کی مجموعی طورپر تقریباً22سو ،جبکہ گریڈ 16میں ایس ایس ای کی 112آسامیوں پر بھرتی کاعمل مکمل کیا جائے گا درخواست دہندگان کے انٹر ویوز ماہ دسمبر میں شروع ہونگے۔
معلوم ہوا ہے کہ محکمہ تعلیم ضلع لیہ میں ایجوکیٹر کی بھرتی پر درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ گذر جانے کے بعد بھی امیدواروں نے درخواست کے دیگر کاغذات جمع کرانے سے پہلے یونین کونسل وائز بھرتی کے 12اضافی نمبر کی وجہ سے دیگر اضلاع و دیگر علاقہ کے بنے ہوئے رہائشی سرٹیفیکیٹ وڈومیسائل تبدیل کراکے درخواسیں جمع کرادیں ،متعدد امیدواروں نے یونین کونسلز کے سیکرٹریز سے 1ہزارسے 5سو روپے رسوت کے عیوض رہائشی تصدیقی سرٹیفیکیٹ بنوا کر زیادہ سیٹوں والی یونین کونسل میں قائم سکول پر درخواستیں جمع کرادیں ،ضلع لیہ کے مختلف یونین کونسلوں کے رہائشی امیدواروں ،محمد طارق بھٹی، اختر عباس،فرمان علی ،محمد وریام و دیگر نے محکمہ تعلیم کے افسران و ڈی سی او لیہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ درخواستوں کے ساتھ لف ڈومیسائل اور سیکرٹری یونین کونسل کی طرف سے بنا کر دیئے جانے والے سرٹیفیکیٹ کی تصدیق کرائی جائے اورامیدوار اور والد،والدہ یا بھائی کا آخری الیکشن میں کاسٹ ووٹ سے یونین کونسل کی تصدیق کرائی جائے۔
رپورٹ ۔ عبد الرحمن فریدی