لیہ(صبح پا کستان)ڈسٹرکٹ پریس کلب و ضلعی انجمن صحافیان لیہ کی مجلس عاملہ کا چناؤ مکمل،نمائندہ جنگ عبدالرحمن فریدی چیئرمین مجلس عاملہ منتخب، تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ پریس کلب و ضلعی انجمن صحافیان کی مجلس عاملہ کے چناؤ کے لئے ڈسٹرکٹ پریس کلب و ضلعی انجمن صحافیان کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا اجلاس کی صدارت مہر ارشد حفیظ سمرا صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب و محسن عدیل چوہدری صدر ضلعی انجمن صحافیان نے کی ۔ مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مہر ارشد حفیظ سمرا نے مشترکہ اجلاس کے دوران اراکین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مشترکہ اجلاس کا مقصدر اور ایجنڈا اراکین مجلس عاملہ کا چناؤ ہے جو کہ آئین کے مطابق مکمل کیا جائے گا انھوں نے کہا کہ مجلس عاملہ آئین ڈسٹرکٹ پریس کلب لیہ کی معتبر تنظیم ہے جو دیگر تنظیموں کی کارکردگی پر بھی نظر رکھتی ہے اس لئے ہم پر امید ہیں کہ مجلس عاملہ ہماری توقعات پر پورا اترے گی مہر ارشد حفیظ سمرا صدر ڈی پی سی نے کہا کہ ڈسٹرکٹ پریس کلب لیہ تمام تنظیموں کو مکمل سہولیات فراہم کرے گا تنظیموں کی کارکردگی بہتر بنانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی انھوں نے کہا کہ ہم نے اپنی مؤثر حکمت عملی سے ڈسٹرکٹ پریس کلب لیہ کی تمام تنظیموں کو بھرپور نمائندگی کے ذریعہ اپوزیشن کا تصور ہی ختم کر کے رکھ دیا ہے جو کہ میں سمجھتا ہوں کہ یہ میری سب سے بڑی کامیابی ہے اس لئے ایسی کوئی وجہ باقی نہیں رہ جاتی کہ ڈسٹرکٹ پریس کلب لیہ کی تعمیر وترقی اور صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئے کوئی کسر اٹھانہ رکھی جائے اور یہی میرے بلامقابلہ ہونے کا تقاضا تھا جو کہ میں نے آج ادا کردیا۔محسن عدیل چوہدری نے کہا کہ آج کے مشترکہ اجلاس میں ہمیں یہ عہد کرنا ہو گا کہ ماضی کی طرح کوئی بھی عہدیدارکسی دوسرے کے عہدیدارکے کام میں کوئی مداخلت نہ کرے ایسا کرنے سے ڈسٹرکٹ پریس کلب کے تمام تر مسائل خودبخود حل ہوتے جائیں گے ۔مشترکہ اجلاس میں مجلس عاملہ کے چناؤ کے لئے درخواستیں مانگیں گئی جس پر 23درخواستیں موصول ہوئی جبکہ 1درخواست واپس لے لی گئی جس سے تمام مجلس عاملہ کے 22ممبران بلا مقابلہ منتخب ہوئے جن میں عبدالرحمن فریدی، ملک فیض اللہ بھٹی، چوہدری خالد شفیق، جمشید ساحل، اویس بشیر خان، راجہ خلیل احمد، اکمل سندھو، اسلم حفیظ، گلزار احمد مرزا، رانا ریاض، اظہر زیدی،رمضان کنویرا، رضوان مرزا،عبدالجبار گجر،آفتاب چوہدری، مہر محمد الیاس، زاہد واندر، ظہور الناصر، ایوب مرزا، عبداللہ نظامی، شیخ کاشف ، سید عثمان شاہ متفقہ طور ممبر مجلس عاملہ کا چناؤ عمل میں لایا گیا مجلس عاملہ کا پہلا اجلاس سرپرست عبدالحکیم شوق کی صدارت میں ہوا جس میں چیئرمین مجلس عاملہ کے لئے تین امیدوار عبدالرحمن فریدی،قاضی ظہور الناصر ملک فیض اللہ بھٹی مدمقابل آئے قاضی ظہور الناصر عبدالرحمن فریدی کے حق میں دستبردار ہونے کے بعد دو امیدواروں کے درمیان چیئرمین کے چناؤ کے لئے شو آف ہینڈ کے ذریعے مقابلہ ہوا جس میں عبدالرحمن فرید ی کے حق میں 22میں سے 21ممبران نے شو آف ہینڈ کے ذریعے تائید و حمایت کی جبکہ مدمقابل امیدوار فیض اللہ بھٹی کو ایک ووٹ ملااس طرح عبدالرحمن فریدی بھاری اکثریت سے چیئرمین مجلس عاملہ ڈسٹرکٹ پریس کلب و ضلعی انجمن صحافیان لیہ منتخب ہوئے، عبدالرحمن فریدی کی جیت پر حامیوں نے جشن منایا