لیہ(صبح پا کستان) ڈسٹرکٹ ہیڈکوراٹر ہسپتال لیہ کے ایم ایس ڈاکٹرعتیق الرحمان کی چیئرمین شپ پر مشتمل چھ رکنی ٹیم کی خصوصی چیکنگ و فزیکل معائنہ کے بعد 14 ناکارہ مختلف ایٹمز جن میں میٹس ،بیڈ شیٹس،گرین شیٹس ،او ٹی یونیفارم ،گاؤن ،ٹاول ،ماسک کیپ،ڈراشیٹ ،کمبل ،ڈسٹر،پردے ،اپرین وغیرہ پر مشتمل ناکارہ ایٹمز کو ایم ایس و ممبران کی نگرانی میں آگ لگا کر تلف کر دیا گیا۔کمیٹی کے ممبران میں سرجن ڈاکٹر محمد یحیی ،گائناکالوجسٹ ڈاکٹر محمد رمضان واند،ڈاکٹر غلام یاسین ،ڈاکٹر عبدالمجید گرواں ،غلام جلیل شامل ہیں۔