لیہ(صبح پا کستان) ضلع لیہ میں اوزان و پیما ئش کے لئے استعما ل ہو نے والے باٹس کی پا سنگ مر بو ط بنیادوں پر کیمپس لگا تے ہو ئے مکمل کی جا رہی ہے جس کے لئے صرف گو رنمنٹ فیس ہی دی جا ئے کیو نکہ محکمہ انڈسٹری پرائسز ، ویٹس اینڈ میئر کا کو ئی ٹھیکیدار نہیں ہے صرف محکمہ کے لگا ئے جا نے والے کیمپس کے ذریعے ہی متعلقہ با ٹس دوکا ندار چیک کروائیں ۔یہ با ت ڈی او انڈسٹری محمد عبد اللہ نے کو ٹ سلطا ن میں پا سنگ کیمپ کے معائنہ کے موقع پر کہی ۔ اس موقع پر انہو ں نے دوکا نداروں سے کہا کہ دو کلو گرام سے بیس کلو گرام کا کا ؤنٹر سکیل 165روپے ، کمپیو ٹر کنڈا 3سو روپے ، اور پلیٹ فارم کنڈا 3سو روپے طے کر دہ فیس دے کر پا سنگ سرٹیفیکٹ حاصل کر سکتے ہیں ۔اور دوکاندار و تا جر نما ئندے اس مہم کو کا میا ب کر نے کے لئے مشترکہ کو ششوں سے گو رنمنٹ کے لگا ئے جا نے والے کیمپس سے استفادہ حاصل کر کے اپنے باٹس کے پا سنگ سرٹیفکیٹ حاصل کر سکتے ہیں ۔