لیہ(صبح پا کستان) صوبائی وزیر قدرتی آفا ت مہر اعجاز اچلانہ نے جرنلسٹ گروپ سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حکومت پنجاب آئندہ بجٹ میں بہادر سب کیمپس بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی لیہ کو فل یونیورسٹی کا درجہ دلایا جائے گا ، فل یونیورسٹی کے قیام سے لیہ تعلیمی ، معاشی، معاشرتی میدان میں انقلاب برپا ہو گا، انہوں نے کہا کہ لیہ کی پسماندگی غربت کے خاتمے کے لئے لیہ کو ڈویژن کا درجہ دلایا جائے گا او ر کوٹ ادو کو ضلع کا درجہ دلا کر لیہ، کوٹ ادو، ضلع بھکر پر مشتمل ڈویژن بنا کر لیہ کو ڈویژنل ہیڈ کوارٹر بنا یا جائے گا۔ صوبائی وزیر قدرتی آفات مہر اعجاز اچلانہ نے ایم ایم روڈ کو دوایہ سڑک ، بی ایچ یو 161ٹی ڈی اے کو اپ گریڈ ، دریائے سندھ پر ہیڈ ریگولیٹری جیسے منصوبہ جات کی تعمیر کے علاوہ نشیبی عوام کو دریائے سندھ کی تباہ کاریوں سے محفوظ کرنے کے لئے حفاظتی بند وں و پشتوں کی سطح کو بلند کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ حکو مت نے بنیادی مسائل کے حل کے لئے لوکل باڈیز کے اداروں کو فعال کر دیا ہے۔