لیہ (صبح پا کستان)ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ نے صارفین کو اشیا ء ضروریہ کی رسد و طلب کے مطا بق مساویا نہ تقسیم اور مناسب نر خوں پر فراہمی و دستیا بی کو یقینی بنا نے کے لئے مختلف اشیا ء کے نر خ مقرر کر دئیے ہیں قائم کر دہ نر خوں کے مطا بق آٹا ریگو لر 20کلو گرام وزنی تھیلا 710روپے ، چاول سپر باسمتی نیا 82روپے ، پرانا 85روپے ، ایری سکس 35روپے اور ٹوٹا 48روپے فی کلو گرام ، دال چنا با ریک 110روپے ،مو ٹی 113روپے ،دال مسور غیر ملکی 95روپے ، با ریک لو کل 128روپے ، ثابت 88روپے ، دال ماش غیر ملکی دھلی ہو ئی 162روپے ، بغیر دھلی 155روپے ، دھلی ہو ئی چائنہ 118روپے ، دال مو نگ 92روپے ، بغیر دھلی 84روپے ، چنا سیا ہ مو ٹا 108روپے ، با ریک 100روپے ، چنا سفید 170روپے ، باریک 144روپے ، سرخ مرچ 160روپے سے140روپے ، بیسن 120روپے ، چینی 62روپے ، دودھ فی لیٹر 65روپے ، چھو ٹا گوشت 5سو روپے فی کلو ، بڑا گو شت 265روپے فی کلو ، روٹی 100گرام وزنی 5روپے اور دہی 70روپے فی کلو گرام کے نرخ مقرر کیے گئے ہیں ۔