غیر قانو نی گیس ریفلنگ ، پو لیس نے رنگے ہا تھوں گرفتار ملزم چھوڑ دئے
کروڑ لعل عیسن (صبح پا کستان ) مقا می پولیس کی غیر قانونی ریفلنگ اطلاع ملنے پر کاروائی ۔ رنگے ہا تھوں ملزمان گرفتار بعد میں بھاری رشوت کے عوض وٹوکول کے ساتھ ملزمان چھوڑ دئے ۔ لیہ بھکر روڈ پر گیس سلنڈر پھٹنے واقع رونما ہو تو زمہ دار مقا می پو لیس ہو گی ، آر پی او ڈیرہ کرپشن اور واقع کا نوٹس لیں شہریوں کا مطا لبہ ۔تفصیل کے مطابق حکومت پنجاب نے آئے دن بڑی بڑی گاڑیوں میں ایل پی جی گیس سلنڈروں پھٹنے کے واقعات پر نوٹس لیتے ہوئے صوبہ بھر مین ایل پی جی ریفلنگ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن آغاز کر رکھا ہے دیگر علاقوں کی طرح کروڑ لعل عیسن کے پولیس کو ان کے خلاف کارروائی کرنے کے احکامات جارے کیئے ہیں لیکن کروڑ میں برائے نام کی کارروائی کی جاتی ہے اور بھاری رقم کے عوض چھوڑ دیا جاتا ہے جس کی وجہ ا یل پی جی کی روک تھام ناممکن بنی ہوئی ہے کروڑ کے شہریوں غلام رسول ،چودھری سردار علی ملک یاسین، سیف رشید ۔ منیر احمد ،محمد عبداللہ یاسین ،رانا امتنان علی نے کہاکہ میں نے گزشتہ روز اہل محلہ اور تاجر برداری نے انسانی زندگی کے لئے خطرناک کھیل اور غیر قانونی ایل پی جی ریفلنگ کی اطلاع مقامی پولیس کو دی جو موقع پر آئی تو اس وقت ڈرائیور مشتاق حسین ولد قادر بخش کے ڈالہ نمبر2745پشاور این میں محمد جہانگیر ولد جاوید اقبال قوم علیانی ریفلنگ کر ر ہے تھے پولیس کی بھاری نفری نے مشتاق حسین اور محمدجہانگیر کو گاڑی، پمپ ،جرینٹر ودیگر سامان سمیت پکڑ تھانے لے گئے لیکن کچھ دیر بعد انکو چھوڑ دیا گیا تو دوبارہ غیر قانونی ریفلنگ کا دھندہ شروع کر دیا ہے انھوں نے کہاکہ ہم شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب،آئی جی پنجاب ، اورآر پی او ڈیرہ غازی خان کو بھی تحریری درخواست میںآگاہ کیا ہے انھوں نے کہاکہ اگر لیہ بھکرروڈ پر کوئی ایل پی جی گیس سلنڈر پھٹنے کا کوئی نا خوشگوار واقعہ رونما ہوا تو اس کی تمام تر ذمہ داری مقامی پولیس پر ہوگی انھوں نے ایل پی جی گیس کی غیر قانونی ریفلنگ کو فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے
رپورٹ ۔ ظاہر شاہ پریس رپورٹر کرور لعل عیسن