لیہ(صبح پا کستان )لوکل باڈیز،مخصوص نشستوں کے انتخابات نشانات الاٹ کے بعد ایک سال سے نظر انداز چیئرمین،وائس چیئرمین،یونین کونسلز،کونسلرز وی آئی پی ہو گئے،تفصیلات کے مطابق مقامی بلدیاتی اداروں کو فعال کرنے کی غرض سے مخصوص نشستوں،ٹینوکریٹ،یوتھ،خواتین،لیبر کسان اور اقلیتی حلقوں کی سیٹوں کے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواران کو گذشتہ روز انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ کا عمل مکمل ہو گیا الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواران کی حتمی فہرست جاری ہونے کے بعد امیدواران نے اپنے اپنے حلقہ کے ووٹرز سے رابطے شروع کررہے ہیں یوں تقریباًایک سال سے غیر فعال ممبران ضلع،میونسپل و یونین کونسلز اچانک اپنے اپنے حلقوں میں وی آئی پی کا درجہ اختیار کر گئے ہیں ان ڈائریکٹ سیٹوں پر الیکشن لڑنے والے امیدواران نے ووٹرز کی ہمدردیاں حاصل کرنے کیلئے بھاگ دوڑ شروع کردی ہے