لیہ (صبح پا کستان) پورے ملک کی طرح ضلع لیہ میں بھی یوم عا شور مذ ہبی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
جب بھی صبر و ایثار، تسلیم و رضا اور باطل کے سامنے کلمہ حق بلند کرنے کا ذکر آئے گا تو تاریخ انسانیت میں حضرت امام حسینؓ اور شہدائے کربلا کی بے مثال جرأت، بہادری اور لازوال قربانیوں کی گونج سنائی دے گی، شہدا ئے کربلا نے مظلوم انسانیت کو ظالمانہ نظام کے خاتمے اور ظلم و جبر کے خلاف ڈٹ جانے کا حوصلہ اور حق نوائی کا بے مثال درس دیا.
واقعہ کربلا تاریخ اسلام کا ہی نہیں بلکہ تاریخ انسانی کا وہ درخشندہ باب ہے جسے حضرت امام حسینؓ اور ان کے ساتھیوں نے بے مثل عزم اور لافانی شہادتوں سے رقم کیا۔واقعہ کربلا کی یادمنانے کا تقاضا یہ ہے کہ ہم اپنے اندر ایثار و قربانی اور یکجہتی کا وہی جذبہ بیدار کریں جس کا عملی مظاہرہ امام حسینؓ اور ان کے جاں نثار ساتھیوں نے میدانِ کربلا میں کیا تھا۔
ضلع بھر میں یوم عاشور کے مو قع پر 103جلوس نکالے جائیں گے جب کہ 199 مجالس منعقد ہوں گی محرم الحرام کے موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات
کئے گے ہیں ۔ یوم عا شور پر امن و یقین کو یقینی بنا نے کے لئے 1330 پو لیس اہلکاران سمیت 280قومی رضاکار ،اور 320دیگر محکمہ جات کے اہلکاران ڈیوٹی دے رہے ہیں ۔جب کہ جلو سوں کے روٹس پر ایلیٹ پو لیس کے دستے بھی گشت کر رہے ہیں ۔جلو سوں کی مانیٹرننگ کے لءے جدید کمانڈ اینڈ کنٹرول وین اور ڈرون کیمروں کا ستعمال بھی کیا جا رہا ہے ۔