لیہ(صبح پا کستان)اپنی زندگیوں کو اولیائے کرام کی فلاح انسانیت کے لیے تعلیمات پر عمل پیر ا ہوکر فیض الابرکات سے استفادہ کے ذریعے پرامن معاشرئے کا قیام عمل میں لاسکتے ہیں۔یہ بات چیئرمین ضلع کونسل ملک عمرعلی اولکھ نے حضرت عنایت شاہ بخاری کے سالانہ عرس کے موقع پر چادر پوشی کے موقع پر کہی۔اس موقع پرسی او ضلع کونسل محمد حسین بنگش ،اراکین ضلع کونسل مہر مقبول تھند،چوہدری قیصر ارشاد،رفیق احمد خان،نوید احمد لشاری ،ثناء اللہ اسرا ء اور رانا اعجاز سہیل ،مہر نوید گل لوہانچ ،اسد اللہ ،الطاف حسین شاہ،امیر حسین گجر،لیاقت علی گجر،ملک محبوب اعوان ویگر بھی ہمراہ تھے۔ اس موقع پر ملک عمر علی اولکھ نے کہا کہ سید عنایت شا ہ بخاری نے اس علاقہ میں رشد و ہدایت کی ایسی روشنی پھیلائی کہ جس کی وجہ سے اس علاقہ کے لوگوں میں اسلامی تعلیمات سے روشناس ہونے کا موقع ملا۔ بعدازاں چادر پوشی کے بعد دعائیں کی گئیں۔