لیہ(صبح پا کستان)میٹرک ٹیک کے طالبعلوں کا ٹیکنیکل بورڈ و کالج انتظامیہ کے خلاف ناجائز فیسوں کی وصولی پر ڈسٹرکٹ پریس کلب کے سامنے احتجاج و ریلی،احتجاج کرتے ہوئے طلباء نے کہا کہ میٹرک ٹیک کے امتحانات میں ناجائز فیسوں کی وصولی کی جاتی ہے اور کالج انتظامیہ کی بات نہ ماننے والوں کو بورڈ کے امتحان میں فیل کرا دیا جاتا ہے طلباء نے کہا کہ مقررہ تاریخ میں امتحانی فیس کالج کے اکاؤنٹ میں بذریعہ بنک جمع کراچکے ہیں جب ہم نے کالج کے اکاؤنٹ میں بذریعہ بنک کالج انتظامیہ کی طرف سے دی گئی تاریخ میں فیس جمع کرا کے بنک رسید لے چکے ہیں اب ہمارے رزلٹ بورڈ نے لیٹ فیس 1020روپے کی وجہ سے روک دیئے ہیں جس میں ہم طلباء کو کوئی قصور نہیں بلکہ بورڈ کو کالج انتظامیہ اور کلریکل سٹاف نے لیٹ فیس بھیجی ہے فیس کا مسئلہ کالج انتظامیہ اور بورڈ انتظامیہ کے درمیان ہے جس میں ہمارا کوئی قصور نہیں طلباء نے کہا کہ اب کالج انتظامیہ اور کلریکل سٹاف ہم سے زائد فیس کی وصولی کی ڈیمانڈ کررہا ہے اور ہم سے نقد اور بنک چالان کے ذریعے دو ہزار سے زائد وصولی کی جارہی ہے طلباء نے کہا کہ سیکورٹی فیس 625روپے پارٹی فیس 1000روپے یومیہ 50روپے غیر حاضری فیس ،80روپے کالج کارڈ فیس کی وصولی کی جا چکی ہے جس کی واپسی تاحال نہیں کی گئی اور ان وصول شدہ رقم کا کہیں بھی کوئی ریکارڈ نہیں ہے ،طالبعلموں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم سے ناجائز وصول کی گئی فیسیں فوری واپس کی جائیں اور ہمارا رزلٹ فوری جا ری کیا جائے ،ڈسٹرکٹ منیجر ٹیوٹاانجینئر ملک فاروق اعوان،پرنسپل کالج کے ایم زاہد نے نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی طالبعلم سے کوئی ناجائز فیس وصول نہیں کی جا رہی یہ ٹیکنیکل بورڈ کی طرف سے فیس وصول کی جا رہی ہے،بورڈ کی گلطی کی وجہ سے طلباء پر ناجائز فیس کو بوجھ پڑا ہے اس میں کالج انتظامیہ کی کوئی غلطی نہیں ہے بورڈ انتظامیہ سے رابطہ کرچکے ہیں معاملات بہت جلد حل ہو جائیں گے۔