لیہ(صبح پا کستان)پولیس نے متعددبارمخبران کے ذریعے چوری شدہ سرکاری لکڑی برآمدکرکے ملزمان کو گرفتارکیا،پولیس نے کھاری گینگ ،کالیاگینگ،کریم پٹھان گینگ سے کروڑوں روپے مالیت کی سرکاری لکڑی برآمدکی،اخبارات میں شائع خبرحقائق کے بر عکس ،نشاندہی کئے گئے وقوعہ کامقدمہ درج ہے۔ترجمان لیہ پولیس عرفان فیض۔تفصیلات کے مطابق ترجمان لیہ پولیس عرفان فیض نے بعض اخبارات میں محکمہ جنگلات کے اہلکاران کی طرف سے شائع خبر کی وضاحت کرتے ہوئے بتلایاکہ پولیس نے سرکاری املاک کے تحفظ اورفرائض کی بجاآوری میں کبھی غفلت نہ برتی ہے اورنقصان پہنچانے والے عناصر سے کسی قسم کی کوئی رعائت نہیں برتی جائے گی انہوں نے کہا کہ پولیس نے سرکاری املاک کے تحفظ کو اپنافرض سمجھتے ہوئے متعلقہ محکمہ سے بھی بڑھ کرمتعددبار مخبران کی اطلاع پرریڈکرکے نہ صرف کروڑوں روپے مالیت کی چوری شدہ لکڑی برآمدکی بلکہ ملزمان کوگرفتارکرکے چالان عدالت کیا انھوں نے کہا کہ قبل ازیں بھی ضلعی پولیس نے بدنام زمانہ ٹمبر مافیا کھاری گینگ ،کالیاگینگ، کریم پٹھان گینگ کے درجنوں ملزمان گرفتارکیاترجمان پولیس نے اخبارات میں شائع خبر کی تردیدکرتے ہوئے بتلایاکہ شہریوں کی نشاندہی پر ریڈکرکے پولیس نے نہ صرف چوری کی واردات کو ناکا م بنایابلکہ کاٹی گئی سرکاری لکڑی کو قبضہ میں لے کر مقدمہ بھی درج کرکے تفتیش کاآغازکیاگیا اورواردات میں نامزدملزمان کے علاوہ ملوث تمام عناصر کو کٹہرے میں لایاجائے گا انھوں نے کہا کہ ضلعی پولیس اپنے فرائض بطریق احسن سرانجام دے رہی ہے اخبارات میں شائع خبرکے مندرجات حقائق کے برعکس ہیں تھانہ چوبارہ میں درج مقدمہ کی تفتیش کے دوران کسی بھی محکمہ کے ملوث اہلکاران کیخلاف انٹی کرپشن میں مقدمات درج کرائے جائیں گے اور متعلقہ محکمہ کے افسران کو رپورٹ بھجوائی جائے گی ۔