لیہ پو لیس ان ایکشن ،7لاکھ سے زائدمالیت کا مال مسروقہ شہریوں کو واپس
لیہ(صبح پا کستان)ضلعی پولیس شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کیلئے سرگرم عمل ہے ،عوام کو قیمتی مال ومتاع سے محروم کرنے والے نقب زن گینگ چالان عدالت ۔ڈی پی او لیہ کیپٹن(ر)محمدعلی ضیاء۔7لاکھ سے زائدمالیت کا مال مسروقہ شہریوں کو واپس ،شہریوں کا پولیس کی کارکردگی پر اظہاراطمینان ۔تفصیلات کے مطابق ماڈل پولیس اسٹیشن نے حالیہ ایام میں گرفتارہونے والا نقب زن گینگ بلال عرف بلاکھرادیاسرغنہ سمیت 5ارکان کو متعددمقدمات میں چالان کیا دوران تفتیش ملزمان سے نقب زنی کے دوران لوگوں کے گھروں سے مسروقہ کیاگیا قیمتی مال ومتاع قانونی پراسیس کے بعد مالکان کے حوالے کیاگیا ڈی پی او لیہ نے شہریوں محمدرمضان،محمدفاروق،ضیاء اللہ خان،محمدعمران انصاری،وصی الدین کو 7لاکھ سے زائد مالیت اورایک عددموٹرسائیکل جوکہ دوران ریمانڈملزمان سے برآمدکئے گئے دفترپولیس میں شہریوں کے حوالے کئے اس موقع پر ڈی پی او نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ
ضلعی پولیس شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کیلئے سرگرم عمل ہے اورجرائم پیشہ عناصر کے خلاف ہمہ وقت توانائیاں صرف کی جارہی ہیں جس کی بدولت تفتیشی مراحل کی کامیابی کے ساتھ ساتھ مال مسروقہ کی بھی برآمدگی کاعمل جاری ہے شہریوں نے مال مسروقہ کی واپسی پر اظہارمسرت کرتے ہوئے ضلعی پولیس کی کارکردگی پر اظہاراطمینان کیا اور پولیس کی کارکردگی کو سراہا اس موقع پر ایس ایچ او سٹی انسپکٹر فرحت رسول اور تفتیشی افسر اے ایس آئی عطاء میراں بھی موجودتھے ڈی پی او نے ایس ایچ او کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ٹیم میں شامل اے ایس آئی عطاء میراں ، انچارج سی آئی اے سٹا ف ریاض احمد کانسٹیبلان حفیظ احمد،رشیداحمد کو تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کے احکامات جاری کئے۔