لیہ ۔میونسپل کمیٹی اہلکاروں پر تشدد کرنے پر انجمن تاجران کے عہدیداروں کے خلاف مقدمہ درج
لیہ(صبح پا کستان)جوڈیشل ریسٹ ہاؤس کے سامنے تجاوزات ہٹانے پر میونسپل کمیٹی اہلکاروں پر تشدد کرنے پر انجمن تاجران کے عہدیداروں کے خلاف تھانہ سٹی لیہ میں مقدمہ درج،تفصیل کے مطابق گذشتہ روز جوڈیشل ریسٹ ہاؤس کے سامنے فروٹ رہڑیاں و تجاوزات ہٹانے کیلئے اسسٹنٹ میونسپل آفیسر ملک عبدالمجید کی سربراہی میں ٹیم توقیر احمد خان جونیئر کلرک،محمدجبران ،عبدالقدیر،محمد اکرم،اللہ نواز،غلام یٰسین نے آپریشن شروع کیا جس پر انجمن تاجران کے عہدیداران مجاہد حسین کلاسرہ،شیخ کاشف منظور اور نوید چوہدری نے میونسپل کمیٹی کے اہلکاروں نے محمد جبران اور عبدالقدیر کو تشدد نشانہ بنا ڈالا جس پر تھانہ سٹی لیہ میں ایف آئی آرکیلئے درخواست گذاری گئی جس پولیس نے مقدمہ درج نہ کیا ،اسسٹنٹ میونسپل آفیسر ملک عبدالمجید نے ایف آئی آر درج کرانے کیلئے عدالت میں رٹ دائر کی جس پر گذشتہ روز عدالتی حکم پر تھانہ سٹی لیہ میں کارسرکار میں مداخلت و دیگر دفعات کی ایف آئی آر مجاہد حسین کلاسرہ،شیخ کاشف منظور اور نوید چوہدری کے خلاف درج کردی گئی۔ایپکا میونسپل کمیٹی لیہ نے اس واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور ملزمان کے خلاف فوری کاروائی کا مطالبہ کیا۔
لیہ ۔پولیس کے ساتھ سازباز کر کے قبضہ کر لیا ۔ مزدور کی درخواست پر ڈی پی او نے انکوائری کا حکم دے دیا
لیہ(صبح پا کستان )لیہ کے رہائشی دیہاڑی دار مزدور مرید کاظم نے ملکیتی 4مرلہ جگہ قبضہ کرنے پر ڈی پی او لیہ محمد علی ضیاء کو غضنفر عباس،تصور عباس و دیگر کے خلاف اندراج مقدمہ کیلئے درخواست دیتے ہوئے مؤقف اختیارکیا کہ اس کی ملکیتی زمین 4مرلہ پر ان لوگوں نے پولیس کے ساتھ ساز باز کرکے قبضہ کرلیا ہے دوران قبضہ ملزمان نے اسلحہ کے زور پر مجھے مارا پیٹا موائل فون اور موٹر سائیکل بھی چھین لیا ،ان لوگوں نے پولیس کے ساتھ ساز باز کرکے مجھے تھانہ میں لے گئے اور مجھے ڈراتے دھمکاتے رہے ڈی پی او لیہ نے درخواست پر کاروائی کرتے ہوئے ڈی ایس پی صدر کو آج انکوائری کرکے رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا