لیہ ۔ پیرا میڈیکل ڈے کے حوالے سے ڈی او ایچ آفس میں تقریب
لیہ (صبح پا کستان ) علا ج معالجہ کی معیا ری سہو لیا ت کی فراہمی کے لئے پیرا میڈیکل سٹاف کا کردار کلیدی اہمیت کا حا مل ہے اور ٹیم ورک کے ذریعے ہی شہر یو ں کو بہتر طبی سہو لیا ت کی فراہمی کو یقینی بنا یا جا سکتاہے یہ با ت ای ڈی او صحت ڈاکٹر امیر عبد اللہ سامٹیہ نے پیرا میڈیکل ڈے کے حوالے سے ڈی او ایچ آفس میں منعقدہ تقریب کے موقع پر کہی ۔ اس مو قع پر ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر سید غلام مصطفی گیلا نی ، ڈی ڈی او ایچ ڈاکٹر غلام ہا شم ، سینٹر ی انسپکٹر محمد حنیف محسن ، اشتیاق با بر ، سابق صدر پیرا میڈیکل
سٹاف چوہدری ارشاد احمد گجر ، محمد عاطف ، ارشاد رسول و دیگر سٹاف و اہلکا ران مو جود تھے ۔ اس موقع پر ای ڈی او صحت ڈاکٹر امیر عبد اللہ سامٹیہ نے کیک کا ٹا اور صحت عامہ کی معیاری سہو لیا ت کی فراہمی کے لئے دعا کی گئی ۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج لیہ جاوید اقبال شیخ کا ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ ، معمولی جرائم میں ملوث پانچ حوالاتی رہا
لیہ (صبح پا کستان) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج لیہ جاوید اقبال شیخ نے ڈسٹرکٹ جیل لیہ کا معائنہ کیا دوران معائنہ جیل میں ہسپتال / کچن اسیران /نو عمر وارڈ کامعائنہ کیا ، صفائی و ستھرائی کے انتظامات کو سراہا ، سکیورٹی کے انتظامات کو چیک کیااور سیکو رٹی انتظا ما ت کا جا ئزہ لیا ۔ اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ جیل ملک صفدر نوازجیل نے بریفنگ دی ۔ اور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج لیہ معمولی جرائم میں ملوث پانچ حوالاتیان کی رہائی کا حکم دیا۔