محرم الحرام کے دوران 1778 مجالس عزا ء اور133عزاء داری کے جلوس بر آمد ہوں گے ایس ایس پی سپیشل برانچ ڈی جی خان سید بہار احمد شاہ کو بریفنگ
لیہ(صبح پا کستان)محرم الحرام کے مقد س ایام کے دوران ضلع لیہ میں 1778 مجالس عزا ء اور133عزاء داری کے جلوسوں کو فول پروف سیکورٹی کور دینے کے لیے ضلع پولیس کے ساتھ ساتھ سپیشل برانچ کے افسران و اہلکاران اپنی خدمات تندہی ،محنت ،و لگن سے سرانجام دیں تاکہ ضلع میں امن وامان کے قیام کو یقینی بنایا جاسکے یہ بات ایس ایس پی سپیشل برانچ ڈی جی خان سید بہار احمد شاہ نے ضلع لیہ میں سیکورٹی انتظامات کے جائزہ کے موقع پر منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں ڈی ایس پی سپیشل برانچ ملک خلیل احمد نے ضلع لیہ میں محرم الحرام کے دوران سپیشل برانچ کے تحت امن وامان کے قیام و شر پسند عناصر پر کڑی نظر رکھنے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات جن میں اراکین امن کمیٹی ،لائسنس داران کے ساتھ اجلاسز ڈیوٹی روسٹر منظم ترتیب ،روزانہ کی بنیاد پر رپورٹس کی تیاری،فیلڈ سٹاف کا موثر کیمونی کیشن ،اطلاعات کی فوری فراہمی،ضلع پولیس سے موثررابطہ،دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے معاونت و مشاورت ایسے امور کے بارئے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ایس ایس پی نے ضلع لیہ میں امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کے لیے مکمل پیشہ وارانہ ذمہ داری سے خدمات سرانجام دینے کے ضرورت پر زور دیا۔اجلاس میں منظور خان میرانی ،سید باقر حسین شاہ ،صفدرحسین خان،سرفراز احمد ودیگر متعلقہ افسران موجودتھے ۔بعدازاں انہوں نے لیہ،کروڑ ،کوٹ سلطان میں مختلف روٹس کا بھی معائنہ کیا۔