لیہ (صبح پا کستان) میڈیکل انٹری ٹیسٹ یکم نو مبر کو دوبارہ ہو گا ،ہم سردار شہاب الدین خان ڈپٹی پارلیمانی لیڈر پی پی پی پنجاب اسمبلی کی تحریک التوا پر سپیکر کی جانب سے تشکیل کی گئی پارلیمانی کمیٹی برائے میڈیکل انڑی ٹیسٹ کا فیصلہ ، تفصیلات کے مطا بق ایم پی اے سردار شہاب الدین خان ڈپٹی پارلیمانی لیڈر پی پی پی پنجاب اسمبلی کی طرف سے پیش کی جانے والی تحریک التوا پر سپیکر کی جانب سے تشکیل کی گئی پارلیمانی کمیٹی برائے میڈیکل انڑی ٹیسٹ نے سردار شہاب الدین خان کے موقف کو تسلیم کرتے ہوئے یکم نوبر کو دوبارہ انڑی ٹسیٹ لینے کے احکامات جاری کءے ہیں کے انعقاد پر سردار شہاب الدین خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔سپیکر کی جانب سے تشکیل کی گئی پارلیمانی کمیٹی برائے میڈیکل انڑی ٹیسٹ اس کمیٹی کے اجلاس میں لیہ کے ماہرین تعلیم اور والدین کے نماءندوں پروفیسر لالہ امیر ، بدر شیخ اور ڈاکڑ سلیم شیخ نے بھی شرکت کی اور جنوبی پنجاب کے طلباء اور والدین کے نقطہ نظر کو پیش کرتے ہوءے کمیٹی کی معاونت کی ، میڈیکل انٹری ٹیسٹ کے دوبارہ انعقاد پر جنوبی پنجاب کے طلباءو طالبات ، والدین ، سیاسدی ، سماجی اور تعلیمی حلقوں میں خو شی کی لہر دوڑ گئی ہے اور انہوں نے پی پی پی کے ایم پی اے سردار شہاب الدین سیہڑ کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں اس اہم مسئلہ پر تحریک التوا پیش کر نے اور دوبارہ انٹری ٹیسٹ کے انعقاد کی کاوشوں پر شکریہ اور مبارک باد پیش کی ہے ۔