لیہ (صبح پا کستان)مردم وخانہ شماری ،لیہ کوچارسرکل میں تقسیم،ہرسرکل کی نگرانی DSPرینک کا افسرکرے گا ،ضلع کے داخلی خارجی راستوں سمیت 8مقامات پر خفیہ نگرانی کیلئے کیمروں کی تنصیب،18حساس مقامات پر اضافی نفری تعینات ،ایلیٹ کمانڈوزسمیت 46ٹیمیں گشت کیلئے تعینات،412پولیس افسران واہلکاران کو بائی نیم ڈیوٹی تفویض،خصوصی کنٹرول روم قائم،پاک آرمی کی3کمپنیاں تعینات،سیکورٹی کے انتظامات مکمل کرلئے گئے۔ڈی پی او لیہ کیپٹن(ر)محمدعلی ضیاء ۔دفترپولیس میں اعلیٰ سطحی اجلاس ،پاک آرمی کے افسران کی بھی شرکت۔تفصیلات کے مطابق دفترپولیس کانفرنس روم میں مردم وخانہ شماری کے سلسلہ میں اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہواجس میں آرمی افسران سمیت ضلع ھٰذا کے ڈی ایس پیز،ایس ایچ اوز ودیگرپولیس افسران شریک ہوئے اجلاس میں مردم شماری کے حوالے سے کئے گئے سیکورٹی انتظامات او ر اداروں کے درمیان باہمی رابطے کو یقینی بنانے کاجائزہ لیاگیا ڈی پی اونے کہا کہ مردم وخانہ شماری میں سیکورٹی کے غیرمعمولی انتظامات کئے گئے ہیں اور دستیاب وسائل کو بھرپور طریقہ سے استعمال کیاجائے گاپاک فوج کی 3کمپنیاں ضلع ھٰذا میں تعینات کردی گئی ہیں انھوں نے کہا کہ ضلع کو 4سرکل میں تقسیم کرکے ہرسرکل کا ڈی ایس پی رینک کا افسر انچارج ہوگا جبکہ سرکل کو 8سیکٹر زاور25سب سیکٹرزمیں تقسیم کیاگیاہے سیکٹرکاانچارج ایس ایچ او جبکہ سب سیکٹرکاانچارج سب انسپکٹریااے ایس آئی رینک کا افسرہوگا ضلع کے داخلی وخارجی راستوں سمیت 8مقامات پر خفیہ نگرانی کیلئے کیمروں کی تنصیب کے علاو ہ ضلعی پولیس اور پٹرولنگ پولیس کی پکٹ اور ناکہ بندی کے ذریعے بھی تلاشی کے عمل کویقینی بنایاجائے گا ڈی پی او نے کہا کہ ضلعی پولیس کی طرف سے سیکورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے کر فول پروف سیکورٹی پلان جاری کردیاگیاہے جس کے تحت 412پولیس افسران واہلکاران کو بائی نیم ڈیوٹی تفویض کردی گئی ہے پولیس اہلکاران کی چھٹیاں ایک ماہ کیلئے منسوخ کردی گئی ہیں ایلیٹ کمانڈوزسمیت 46موبائل ٹیموں کے علاوہ 9خصوصی موٹرسائیکل اسکواڈبھی گشت کریں گے 18حساس مقامات پر اضافی نفری تعینات کی گئی ہے جبکہ کسی بھی ہنگامی حالات سے ایلیٹ پولیس فورس اور ریزرونفری بھی الرٹ رہے گی انھوں نے معلومات کیلئے ڈی ایس پی کی نگرانی میں خصوصی کنٹرول روم جس کافون نمبر0606-920161ہے قائم کردیاگیاہے ڈی پی او نے ایس ایچ اوز کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ایشوکی صورت میں فوری رسپانس کیاجائے مقامی سطح پر عوام کے تعاون کے حصول کیلئے منتخب نمائندوں سے میٹنگکاانعقادکیاجائے ۔