محکمہ صحت لیہ سپیشل رپورٹ
لوکل پرچیز میں لا کھوں کی خرد برد اور کھلی بے ضابطگیوں کے باوجود سب اچھا ؟
لیہ(عبد الرحمن فریدی سے )تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ سلطان میں گزٹیڈ نان گزٹیڈ کی 17رہائش گاہیں پرائیویٹ غیر متعلقہ شخصیات کو گفٹ،گائنی وارڈ کے ایئر کنڈیشنز بند ،جرنیٹر ،اے سی،الٹرا ساؤنڈ کی کاغذی مرمت ،سستی ادویات کی لوکل پرچیز فنڈز سے خرید،سرکاری کی بجائے عام مارکیٹ سے بستروں کی چادریں ،ایکسرے فلموں کی پرچیز کے نام پر 6لاکھ کا ٹیکہ ،محکمہ صحت پنجاب نے چلڈرن سپشلسٹ کی خدمات ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال شفٹ کر دیں،موجودہ ایم ایس کے دور میں ٹرانسفر کرانے والے ڈاکٹرز و لیڈی ڈاکٹرز،پیرامیڈیکس کی تعداد 2درجن سے تجاوز کرگئی،تفصیل کے مطابق لیہ کوٹ ادو روڈ کے 35کلومیٹر ایریا میں شہری و دیہی علاقوں میں مقیم لاکھوں افراد و حادثات کے شکار خواتین و حضرات کو علاج معالجہ کی سہولیات بہم پہنچانے کیلئے قصبہ کوٹ سلطان میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ سلطان کے نام سے قائم ہے گذشتہ پانچ برسوں کے دوران ڈاکٹر ہاشم حسین،ڈاکٹر غلام مصطفیٰ گیلانی،ڈاکٹر جاوید اقبال بھٹہ بطور ایم ایس ذمہ داریاں سر انجام دیتے رہے ہیں ،فرائض سے پہلو تہی کی بنا پر ڈاکٹر غلام مصطفیٰ گیلانی،ڈاکٹر ہاشم حسین کی خدمات کو سرندڑ کر لیا گیا جبکہ ڈاکٹر جاوید اقبال بھٹہ نے طبعیت کی خرابی کی بنا پر ایم ایس شپ سے معذرت کرلی،ضلعی انتظامیہ لیہ و افسران صحت لیہ کی براہ راست نگاہوں سے اوجھل تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ سلطان کی کارکردگی مسلسل روبہ زوال ہے عملہ و ڈاکٹرز ہسپتال کو مہیا کی گئی سرکاری رہائش گاہوں میں سے گزیٹیڈ ،نان گذیٹیڈ کے 17کوارٹر کوٹیاں ہیلتھ ایمپلائز کی بجائے شہر بھر کے غیر متعلقہ حضرات کے زیر قبضہ ہیں اسی طرح کوٹ سلطان ہسپتال میں راؤنڈ دی کلاک روشنی کی سہولت دینے کیلئے جرنیٹر سمیت الگ سے 15لاکھ روپے آئل مرمت فنڈز کے ہمراہ موجود ہے مگر عملاًخصوصی اوقات کے علاوہ جرنیٹر ند رہتا ہے ہسپتال کی ایمرجنسی وارڈ میں تعینات ڈسپنسر کی غیر حاضری کا حل سوئیپر کو ڈسپنسر کی ذمہ داریاں سونپ کر نکالا گیا ہے ہسپتال کے گائنی سمیت مختلف وارڈز کیلئے آئے ایئرکنڈیشنرز آن کرنے کی بجائے ایم ایس آفس سمیت میڈیکل افسران کے دفاتر کی زینت بن چکے ہیں ڈاکٹرز کے طور پر ڈاکٹر تاجور،ڈاکٹر تفسیر،ڈاکٹر شہاد منصور،لیڈی ڈاکٹر رفعت،ڈاکٹر بشریٰ عامر،سرجن ڈاکٹر محمد عامر فرائض سر انجام دے رہے ہیں جبکہ ایم ایس ،فزیشن ،3سینئر میڈیکل آفیسر،1انستھیزیا سپشلسٹ،2اسسٹنٹ پرنسپل میڈیکل آفیسر،2کلرک،2سوئپرز کی سیٹیں خالی ہیں،کوٹ سلطان ہسپتال کیلئے حالیہ دنوں میں جرنیٹر،اے سی ،الٹرا ساؤنڈ کی مرمت،ان ڈورز میں ہسپتال کی منظور شدہ کی بجائے عمام مارکیٹ سے چادریں، تقریباًڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کی لوکل پرچیز کے نام پر سستی میڈیسن خرید کی گئی ہیں رواں ہفتہ کے دوران کاغذی مشینری مرمت اور خریداری کے نام پر 5لاکھ67ہزار روپے خرد برد کرلئے ،ڈاکٹرز کی منظور شدہ اسامیوں میں سے بیشتر خالی ہونے کے بعد بچوں کے علاج کیلئے 3دن ڈیوٹی کرنے کیلئے آنے والی ڈاکٹر ام سلمیٰ کو کوٹ سلطان سے دستبردار کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں تعینات کردیا گیا،موجودہ قائم مقام ایم ایس ڈاکٹر ریاض حسین کے دور میں ڈاکٹر محمد یحییٰ،ڈاکٹر جاوید اقبال بھٹہ،ڈاکٹر طاہرہفرزانہ،ڈاکٹر ام سلمیٰ ماتحت ایلکاروں میں سے محمد اعظم،محمد فاروق،صداقت،سلیم،رضوانہ ایل ایچ وی،مقصود دستی،کلرک محمد حسین،نوید احمد،اقبال حسین ٹرانسفر کرا گئے جبکہ ڈاکٹر رفعت عابد،ڈاکٹر خالد بلال،ڈاکٹر عاشق اور ڈاکٹر ابوبکر اپنی جاب سے استعفیٰ دے گئے،ایم ایس کوٹ سلطان ہسپتال ڈاکٹر ریاض نے کہا کہ ہسپتال میں موجود کوارٹرز و کوٹھیاں ڈاکٹرز و عملہ کو الاٹ ہیں وہاں کون رہ رہا ہے اس کا جواب الاٹی دے سکتاہے،ہسپتال بہتر انداز میں چل رہا ہے ہر قسمی آپریشن و علاج معالجہ ہو رہا ہے ڈی سی او لیہ رانا گلزار احمد اور ای ڈی او صحت ڈاکٹر امیر عبداللہ میری کارکردگی سے مطمئن ہیں،فنڈز پورے صوبہ کے ہسپتالوں کو ملے ہیں 5لاکھ کوٹ سلطان ہسپتال کو بھی ملے ہیں،ہسپتال کی ایمبولنس اور جرنیٹر پوری طرح چل رہے ہیں۔