لیہ(صبح پا کستان)ڈی پی اولیہ کا ایک اور احسن اقدام ،شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس اجراء کیلئے شفافیت کو فروغ ،ڈرائیونگ لائسنس برانچ کمپیوٹرائزڈکردی گئی سی سی ٹی وی کیمرہ بھی نصب ،ڈرائیونگ لائسنس کے تمام پراسیس کو آن لائن خود مانیٹرکروں گا۔ڈی پی او
تفصیلات کے مطابق ڈی پی اولیہ کیپٹن(ر)محمدعلی ضیاء پولیس ورک کوجدیدتقاضوں سے ہم آہنگ کرنے اورشفافیت کو عملی جامہ پہنانے کیلئے جدیدٹیکنالوجی کو بھرپورفروغ دے رہے ہیں قبل ازیں بھی پولیس کے مختلف شعبہ جات میں جدیدٹیکنالوجی کواستعمال کرکے پولیس کی کارکردگی کو بہتربنانے کے ساتھ ساتھ شفافیت کو بھی تقویت ملی اب ڈی پی اولیہ کا ایک اور احسن اقدام دفترپولیس میں قائم ڈرائیونگ لائسنس برانچ کو بھی جدیدتقاضوں سے ہم آہنگ کردیاگیاجس کا افتتاح ڈی پی او نے خودکیا اس موقع پر ڈی ایس پی ٹریفک محمداقبال ظفر ،انچارج لائسنس برانچ مختارگجر اوردیگرٹریفک سٹاف موجودتھاڈی پی اولیہ نے اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پولیس کے تمام شعبہ جات کو جدیدتقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے جدیدٹیکنالوجی کو بھرپور استعمال کیاجارہاہے شہریوں کو شفاف بنیادوں پر ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کیلئے اور فول پروف بنانے کیلئے لائسنسنگ برانچ کوکمپیوٹرائزڈکردیاگیاہے آئندہ ڈرائیونگ لائسنس کیلئے منعقدہ ٹیسٹ بھی کمپیوٹرائزڈہوگا جبکہ لائسنسنگ برانچ اورڈرائیونگ ٹیسٹ کیلئے ٹریک پر CCTVکیمرہ نصب کردیاگیاہے انھوں نے کہا کہ ڈرائیونگ ٹیسٹ کے تمام پراسیس کی مانیٹرنگ کمانڈ&کنٹرول روم کے ذریعے کی جائے گی جبکہ تمام پراسیس کوآن لائن خود بھی مانیٹرکروں گا۔