ڈیرہ غازی خان ( صبح پا کستان)ایڈیشنل کمشنر جنرل محمد مظہر اقبال نے کہا ہے کہ سینکڑوں ملازمین کی مستقلی پنجاب حکومت کا احسن اقدام ہے پنجاب حکومت ملازمین کے حقوق کے لیے اور بہتر سہولیات دینے میں سنجیدہ ہے لیڈی ہیلتھ ورکرز محکمہ ہیلتھ میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے پولیومہم ہو ، ڈینگی مکاؤ مہم سمیت دیگر مختلف سرویز میں لیڈ ہیلتھ ورکرز کا کردار اہمیت کا حامل رہا ہے اور جو بھی ٹاسک انہیں دیا گیا وہ اپنے معیار پر پورا اتری ہیں کنٹریکٹ، ایڈہاک اورورک چارج ملازم کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ جلد از جلد مستقل ہو جائے اور اسکا مستقبل محفوظ ہوپنجاب حکومت نے سینکڑوں لیڈی ہیلتھ ورکرز /سپر وائزر اور ڈرائیوران کو مستقل کرنے کے احکامات صادر فرمائیں مستقل کیے جانے کے نوٹیفکیشن دیتے ہوئے مجھے بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے ترقی و تبادلے ، مستقلی اور ریٹائرمنٹ ملازمت کا حصہ ہوتے ہیں یہ بات انہوں نے گذشتہ روز مارکی ایونٹ شاہ سکندر روڈ پر منعقدہ لیڈی ہیلتھ ورکرز/سپر وائزر ز کو مستقلی کے نوٹیفکیشن تقسیم کرنے اور ریٹائر ڈ ہونیوالی لیڈی ہیلتھ سپر وائزرشمسہ پروین کے اعزاز میں منعقدہ الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ان سے قبل ہیلتھ ایمپلائز ایسوسی ایشن پنجاب کی چیئر پرسن ساجدہ حمید ، صدر شہناز پروین، ضلعی صدر آصفہ سجاد نے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ آج کا دن کسی تاریخی حیثیت رکھتا ہے کیونکہ ان کی برسوں سے شب و روز کی محنت رنگ لے آئی ہے لیڈی ہیلتھ ورکرز کا وہ خواب جس کی تکمیل کے لیے انہوں نے بڑی جدوجہد کی ، لاٹھیاں کھائیں اور جیلیں کاٹیں آخر کار انکی محنت جدوجہد کا ثمر آج انہیں ملنے جا رہا ہے اس موقع پر DHOڈاکٹر گل حسن نے کہا کہ مستقل ہونیوالے لیڈ ہیلتھ ورکرز، سپروائزر اور ڈرائیوران کو مبارک پیش کرتے ہوئے بتایا کہ ڈیرہ غازی خان میں 1300لیڈی ہیلتھ ورکرز، 54لیڈی ہیلتھ سپر وائزر اور 36ڈرائیوران کو مستقل کیا جا رہا ہے جو کہ پنجاب حکومت کا انتہائی اہم اقدام ہے تقریب کے دوران تمام لیڈی ہیلتھ ورکر ز نے اپنی یونین پر بھر پور اعتماد اور اتفاق ک اظہار کرتے ہوئے آئندہ پانچ سال کے لیے منتخب کیا جس پر چیئر پرسن ساجدہ حمید نے یونین کو اگلے پانچ سال کے لیے کام کرنے کا اعلان کیا تقریب میں چیئر پرسن ساجدہ حمید (ملتان)، صدر شہناز اختر (گوجرانوالہ ، سینئر نائب صدر فرحت جبیں ( رحیم یار خان) ، نائب صدر زاہدہ پروین ( بہاولپور)، ایڈیشنل سیکرٹری زیتون بانو ( خانیوال ) ، فاروق احمد پریس سیکرٹری ، جنرل سیکرٹری ثمینہ پروین ( لاہور ) ، نسیم اختر پریس سیکرٹری ( راجن پور ) ، طاہر ہ کلثوم ، فرحت مظفر گڑھ ، شازیہ گجرات ، فنانس سیکرٹری ( ناروال) ،غنچہ فردوس ، مقصود ، فرحت پروین ( لودھراں) ، عاتکہ مجید جوائنٹ سیکرٹری ، نرگس وزیر خان پنجاب کے عہدیداران سمیت ضلعی صدر آصفہ جاوید ، ضلعی چیئر مین سید جاوید شاہ ، نائب صدر تسلیم کوثر ، کوآرڈینیٹر سعیدہ ناز ، فنانس سیکرٹری مقصود ، شہناز ، جوائنٹ سیکرٹری رضیہ سلطانہ ، پی اے ڈپٹی کمشنر محمد ذوالفقارکے علاوہ لیڈ ی ہیلتھ سپر وائزر ، لیڈی ہیلتھ ورکرز اور دیگر ملازمین کی کثیر تعداد موجود تھی نظامت کے فرائض فیض رسول لکھوزئی نے سر انجام دئیے آخر میں تمام ملازمین کو مستقلی کے نوٹیفکیشن جبکہ ریٹائرڈ ہوانیوالی لیڈی ہیلتھ سپروائزر شمسہ پروین کو ایڈیشنل کمشنر جنرل مظہر اقبال نے اعزازی شیلڈ پیش کی اس موقع پر مہمان خصوصی سماجی رہنما نائب صدر چیمبر آف کامرس محمد حنیف پتافی نے مستقل ہونیوالی ملازمین کومبارک باد پیش کرتے ہوئے انکے مطالبات واٹر ڈسپنسر دینے کا اعلان کیا ۔