لیہ(صبح پا کستان )ضلع بھرکے مختلف شہروں کروڑ،فتح پور ،چوک اعظم میں سرچ آپریشن کے دوران تین افغانی باشندے حراست میں لیے گئے لیہ،افغانی باشندوں کے خلاف فارنر ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر دیا گیا،سرچ آپریشن میں مقامی پولیس سمیت،ایلیٹ پولیس،سپیشل برانچ،سی ٹی ڈی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے شامل تھے ،سرچ آپریشن کے دوران 250 اشخاص کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی سرچ آپریشن کے دوران دو اشخاص سے اسلحہ ناجائز برامدجن پر اسلحہ آرڈیننس کے تحت دو مقدمات درج کر دیئے،افغانی باشندوں کے علاوہ تین مشکوک اشخاص بھی حراست میں لے لیے گئے مشکوک اشخاص سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے سرچ آپریشن میں جدید کمانڈ & کنٹرول وین اور ڈرون کیمرہ کا استعمال بھی کیا گیا
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ گذشتہ روز چوبارہ میں ہو نے والے ٹار گٹڈ آپریشن کے دوران سی ٹی ڈی نے چوبارہ کے علاقہ میں مقابلہ کے دوران 5دہشت گردوں کو ہلاک کردیاجبکہ 3دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے،مارے گئے دہشت گرد وں کا تعلق جماعت الاحرار سے بتایا جا رہا ہے،مارے جانے والے 3دہشت گردوں کا تعلق پنجاب جبکہ 2دہشت گردوں کا تعلق کے پی کے سے بتایا جا رہا ہے 5دہشت گردوں کی ڈی ایچ کیو ہسپتال لیہ میں پوسٹمارٹم کیا گیا پوسٹ مارٹم کے بعدنعشیں ملتان منتقل کر دی گئیں جہاں ان کی شناخت کا عمل شروع ہو گا
ضلع لیہ پولیس کا سرچ آپریشن ۔ بایو میٹرک تصدیق ڈرون کیمرے کا استعمال