لیہ(صبح پا کستان)ضلعی انتظامیہ کا لیہ میں اتائیوں کے خلاف کریک ڈاؤن ۔ ایک کلینک سیل،جبکہ دو کے چالان کردیے گئے۔تفصیلات کے مطابق اے سی لیہ عابد کلیار نے ڈی ڈی او صحت کے ہمراہ چک نمبر 135،137،138اور 126ٹی ڈی اے میں چھاپے مارئے۔اس دوران اتائی ڈاکٹر وں کے کلینک سے غیر معیاری اور زائد المعیاد ادوایات برآمد ہوئیں۔اے سی نے ادوایات قبضے میں لے کر غیر قانونی کلینک چلانے پر ایک کو سیل جبکہ دو کلینک کا چالان کردیا۔اس موقع پر ڈرگ انسپکٹر بھی ہمراہ تھے۔