لاہور(مانیٹرننگ ڈیسک )لاہور کے علاقے چیئرنگ کراس مال روڈ پر دھماکہ ہواہے جس کے باعث درجنوں افراد زخمی ہو گئے ہیں جبکہ نجی ٹی وی کا دعویٰ ہے کہ تین افراد کے شہید ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔تفصیلات کے مطابق مال روڈ چیئرنگ کراس پرکیمسٹ اور ڈرگ ایسوسی ایشن حکومت حکومت پنجاب کی جانب سے ڈرگ ایکٹ میں ترمیم کیخلاف احتجاج کر رہی تھی کہ اچانک دھماکہ ہو گیا جس کے باعث درجنوں افراد شدید زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا جارہاہے۔ذرائع کا کہناہے کہ دھماکہ ٹرک پر بنائے گئے سٹیج کے قریب ہواہے جبکہ مظاہرین بڑی تعداد میں ٹرک کے اردگرد موجود تھے۔دھماکے کے باعث قریب کھڑی گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی ہے جبکہ فائربریگیڈکا عملہ بھی طلب کرلیاہے۔
ذرائع کا کہناہے کہ حکومتی آٹھ رکنی وفد نے کیمسٹ اور ڈرگ ایسوسی ایشن سے مذاکرات کیلئے تیاری کر لی تھی اور انہوں نے یہاں پر مذاکرات کیلئے آنا تھا۔حکومت کی جانب سے درخواست کی گئی تھی کہ مظاہرین سڑک کو روانی کیلئے کھول دیں اور احتجاج کو فٹ پاتھوں پر منتقل کر دیں جبکہ حکومتی وفد بھی مذاکرات کیلئے آرہاہے۔اسی کے باعث مظاہرین فٹ پاتھ پر منتقل ہو رہے تھے کہ اچانک دھماکہ ہوگیا۔
نجی ٹی وی جیونیوز نے کہاہے کہ ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے تین لاشوں کو بھی ہسپتال منتقل کیا گیاہے جبکہ دنیانیوز کا کہناہے کہ متعدد افراد کی نعشیں اٹھائی گئیں ہیں ۔زخمیوں کو میو ہسپتال اور گنگارام ہسپتال منتقل کیا جارہاہے جبکہ پنجاب حکومت کی جانب سے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔
source..
http://dailypakistan.com.pk/national/13-Feb-2017/526074