کوٹ سلطان (صبح پا کستان) دنیا و آخر ت کی کامیابی اسوہ رسول ﷺ پر عمل پیرا ہونے میں عمل ہے ،آپ ﷺکی زندگی ہمارے لیے مشعل راہ ہے ان خیالات کا اظہار مولانا محمد طارق نے ان سینا پبلک سکول میں منعقدہ محفل میلاد سے خطاب میں کیا انہوں نے کہا کہ میلاد اور ذکر کی محافل سے ہمارا من صاف ہو تا ہے دنیا کی زندگی عارضی ہے اور یہ عارضی زندگی ابدی زندگی کی تیاری کے لیے ہے اصل زندگی تو موت کے بعد ہے جس کے لیے لازم ہے کہ ہم دین اسلام کے اصولوں پر عمل پیر ا ہوں پرنسپل ادارہ محمد سراج جام نے اپنے خطاب میں کہا ہے آقا دو جہاں سرور کائنات حضرت محمد ﷺ کی حیات طیبہ ہمارے لیے بہترین نمونہ ہے ،دین اسلام کے پانچوں ارکان پر عمل پیرا ہو کر ہم دنیا و آخر ت میں میں کامیابی و کامرانی حاصل کر سکتے ہیں اس موقع پر طلباء نے نبی آخر الزمان محمد مصطفیٰ ﷺ کے حضور نذرانہ عقیدت بھی پیش کیا ۔