حکومتی پابندی، سیکورٹی خدشات کے باوجود میلہ بیساکھی
کوٹ سلطان (صبح پا کستان) حکومتی پابندی اور انتہائی سخٹ سیکورٹی خدشات کے باوجود کوٹ سلطان میں میلہ بیساکھی کا انعقاد ،کوٹ سلطان اور اس کے ملحقہ علاقوں سے ہزاروں افرادانبوہ کثیر کے باعث دن بھر ٹریفک کی روانی متاثر رہی سر کس ،تھیٹر،سائیکل شو سیمت دیگر ایٹم والوں کی چاندی لگ گئی دن بھر سادہ لوح عوام کو دن بھر لوٹتے رہے جبکہ انتظامی اداروں نے چپ کا روزہ رکھ لیا اگرچہ میلہ کی تقریبات کا انعقاد سرکاری سطح پر نہیں کیا گیاتھالیکن نجی سطح پر کیا گئے میلے میں بھی کوئی کسر باقی نہ رکھی گئی دن بھر کو ٹ سلطان کی سڑکیں بلاک رہیں جس سے مسافروں کو آنے جانے میں شدید مشکلات کا سامنا رہا علاوہ ازیں میلہ میں دن بھر لڑائی جھگڑے رہے جس سے کئی لوگ زخمی بھی ہوئے ،انتہائی ناقص اور مضر صحت اجراء سے تیا رشدہ مٹھائی دھڑلے سے فروخت ہوتی رہی جو کہ محکمہ صحت اکابریں کی بے حسی کا منہ بولتا ثبوت ہے ہزاروں کی تعداد میں آئے شائقین کے لیے سیکورٹی کے کوئی خاطر خواہ اقدامات دیکھنے میں نہیں آئے جو کہ سیکورٹی اداروں کی کارگردگی پر سوالیہ نشان ہے ۔
رپورٹ ۔ ملک فہیم منجوٹھہ پریس رپورٹر