حکو مت کوٹ سلطان میں آ ئل ٹینکر میں آگ لگنے سے جلنے والی دکانوں کے غریب مالکان کے نقصانات کا ازالہ کرے ۔ انجم صحرائی
لیہ(صبح پا کستان)صبح پا کستان لیہ اور صبح پاک ڈآٹ کام کے چیف ایڈ یٹر انجم صحرائی نے کوٹ سلطان میں آئل ٹینکر سے لگنے والی آگ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے چار خاکستر ہونے والی دکانیں اور درجن بھر جزوی متاثر ہونے والی دکانوں کے واقعہ کو غریب لوگوں کیلئے بڑا امتحان قرار دیا انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب اس افسوسناک واقعہ کا نوٹس لیکر بے روز گار ہ جا نے والے تاجروں کے نقصانات کا ازالہ کریں تفصیل کے مطا بق صبح پا کستان کی ٹیم نے کوٹ سلطان جی ٹی روڈ پر آ ئل ٹینکر الٹنے سے لگنے والی آگ کے سبب تباہ ہو نے والی دکانوں کے متا چرین سے اظہار یکجہتی کے لئے کوٹ سلطان کا دورہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لیہ ،ایم پی اے،ایم این اے حلقہ اس سنگین مسئلہ کے متاثرین کے دکھ بانٹنے میں اپنا خصوصی کردار ادا کریں یہان یہ بات یاد رہے کہ گذشتہ سے پیوستہ شب کوٹ سلطان شہر میں پٹرول سے بھرا آئل ٹینکر الٹ جانے سے درجن بھر دکانوں کو آگ لگ گئی اور معجزانہ طور پر شہر بچ گیا۔